القصص ⁦۲۸:۱۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۸۶ · پارہ ۲۰

وَقَالَتۡ لِأُخۡتِهِۦ قُصِّيهِۖ فَبَصُرَتۡ بِهِۦ عَن جُنُبٖ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ

Waqalat li-okhtihi qusseehifabasurat bihi AAan junubin wahum la yashAAuroon

تراجم

موسیٰ (علیہ السلام) کی والده نے اس کی بہن[1] سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا، تو وه اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی[2] اور فرعونیوں کو اس کا علم بھی نہ ہوا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. خواہر موسیٰ (عليه السلام) کا نام مریم بنت عمران تھا جس طرح حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی والدہ مریم بنت عمران تھیں۔ نام اور ولدیت دونوں میں اتحاد تھا۔
  2. چنانچہ وہ دریا کے کنارے کنارے ، دیکھتی رہی تھی، حتیٰ کہ اس نے دیکھ لیا کہ اس کا بھائی فرعون کے محل میں چلا گیا ہے۔

اور انہوں نے موسیٰ کی بہن سے کہا کہ : اس بچے کا کچھ سراغ لگاؤ۔ چنانچہ اس نے بچے کو دور سے اس طرح دیکھا کہ ان لوگوں کو پتہ نہیں چلا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَتْwaqālatاور اس نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. لِأُخْتِهِۦli-ukh'tihiاس کی بہن سے
    مادہ
    اخو
    اصل لفظ
    أُخْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  3. قُصِّيهِquṣṣīhiپیچھے چلی جا اس کے
    مادہ
    قصص
    اصل لفظ
    قَصَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  4. فَبَصُرَتْfabaṣuratپھر وہ دیکھتی رہی
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصُرَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  5. بِهِۦbihiاس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. جُنُبٍjunubinدور (سے)
    مادہ
    جنب
    اصل لفظ
    جُنُب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَهُمْwahumاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  9. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  10. يَشْعُرُونَyashʿurūnaشعور رکھتے تھے
    مادہ
    شعر
    اصل لفظ
    يَشْعُرُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

موسٰی علیہ السلام کی والدہ نے اس کی بہن (١) سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا، تو وہ اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی (٢) اور فرعون کو اس کا علم نہ ہوا۔ ١١۔١ موسیٰ کی بہن کا نام مریم بنت عمران تھا جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا مریم بنت عمران تھیں نام اور ولدیت دونوں میں اتحاد تھا۔ ١١۔٢ چنانچہ وہ دریا کے کنارے کنارے، دیکھتی رہی تھی، حتّٰی کہ اس نے دیکھ لیا کہ اسکا بھائی فرعون کے محل میں چلا گیا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan