الشعراء ۲۶:۸۰
وَإِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِينِ
Wa-itha maridtu fahuwayashfeen
تراجم
اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.[1]
- بیماری کو دور کرکے شفا عطا کرنے والا بھی وہی ہے۔ یعنی دواؤں میں شفا کی تاثیر بھی اسی کے حکم سے ہوتی ہے۔ ورنہ دوائیں بھی بےاثر ثابت ہوتی ہیں۔ بیماری بھی اگرچہ اللہ کے حکم اور مشیت سے ہی آتی ہے۔ لیکن اس کی نسبت اللہ کی طرف نہیں کی۔ بلکہ اپنی طرف کی۔ یہ گویا اللہ کے ذکر میں اس کے ادب و احترام کے پہلو کو ملحوظ رکھا۔
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھے شفا دیتا ہے [1]
- : حضرت ابراہیم ؑ کا ادب ملاحظہ فرمائیے کہ انہوں نے بیمار ہونے کی نسبت تو اپنی طرف فرمائی، اور شفا دینے کو اللہ تعالیٰ کا عمل قرار دیا، اس میں یہ اشارہ بھی ہوسکتا ہے کہ بیماری انسان کی کسی اپنی غلطی کے سبب آتی ہے اور شفا براہ راست اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَإِذَاwa-idhāاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- مَرِضْتُmariḍ'tuمیں بیمار ہوتا ہوں
- مادہ
- مرض
- اصل لفظ
- مَرِضْ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فَهُوَfahuwaتو وہی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · ضمیرِ شخصی
- يَشْفِينِyashfīniشفا دیتا ہے مجھ کو
- مادہ
- شفي
- اصل لفظ
- يَشْفِ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے (١) ٨٠۔١ بیماری کو دور کر کے شفا عطا کرنے والا بھی وہی ہے یعنی دواؤں میں شفا کی تاثیر بھی اسی کے حکم سے ہوتی ہے۔ ورنہ دوائیں بھی بے اثر ثابت ہوتی ہیں بیماری بھی اگرچہ اللہ کے حکم اور مشیت سے ہی آتی ہے لیکن اس کی نسبت اللہ کی طرف نہیں کی بلکہ اپنی طرف کی یہ گویا اللہ کے ذکر میں اس کے ادب واحترام کے پہلو کو ملحوظ رکھا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan