الشعراء ۲۶:۳۷
يَأۡتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٖ
Ya/tooka bikulli sahharin AAaleem
تراجم
جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں.[1]
- یعنی ان دونوں کو فی الحال اپنے حال پر چھوڑ دو، اور تمام شہروں سے جادوگروں کو جمع کرکے ان کا باہمی مقابلہ کیا جائے تاکہ ان کے کرتب کا جواب اور تیری تائید و نصرت ہوجائے۔ اور یہ اللہ ہی کی طر ف سے تکوینی انتظام تھا تاکہ لوگ ایک ہی جگہ جمع ہوجائیں اور ان دلائل و براہین کا بہ چشم سرخود مشاہدہ کریں، جو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو عطا فرمائے تھے۔
جو ماہر جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں (اور ان جادوگروں کا مقابلہ کریں)
لفظ بہ لفظ
تفسیر
جو آپ کے پاس ذی علم جادوگروں کو لے آئیں (١) ٣٧۔١ یعنی ان دونوں کو فی الحال اپنے حال پر چھوڑ دو، اور تمام شہروں سے جادوگروں کو جمع کرکے ان کا باہمی مقابلہ کیا جائے تاکہ ان کے کرتب کا جواب اور تیری تائید و نصرت ہو جائے۔ اور یہ اللہ ہی کی طرف سے سب انتطام تھا تاکہ لوگ ایک ہی جگہ جمع ہو جائیں اور دلائل کا بہ چشم خود مشاہدہ کریں، جو اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا فرمائے تھے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan