الشعراء ⁦۲۶:۳۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۶۸ · پارہ ۱۹

قَالَ لِلۡمَلَإِ حَوۡلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٞ

Qala lilmala-i hawlahu inna hathalasahirun AAaleem

تراجم

فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. فرعون بجائے اس کے کہ ان معجزات کو دیکھ کر، حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی تصدیق کرتا اور ایمان لاتا، اس نے تکذیب و عناد کا راستہ اختیار کیا اور حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی بابت کہا کہ یہ تو کوئی بڑا فنکار جادوگر ہے۔

فرعون نے اپنے ارد گرد کے سرداروں سے کہا : یقینا یہ کوئی ماہر جادوگر ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaاس نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. لِلْمَلَإِlil'mala-iسرداروں سے
    مادہ
    ملا
    اصل لفظ
    مَلَأ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  3. حَوْلَهُۥٓḥawlahuجو اس کے آس پاس تھے
    مادہ
    حول
    اصل لفظ
    حَوْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  5. هَٰذَاhādhāیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  6. لَسَٰحِرٌlasāḥirunالبتہ ایک جادوگر ہے
    مادہ
    سحر
    اصل لفظ
    ساحِر
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  7. عَلِيمٌʿalīmunماہر۔ جاننے والا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے (١) ٣٤۔١ فرعون بجائے اس کے کہ ان معجزات کو دیکھ کر، حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تصدیق کرتا اور ایمان لاتا، اس نے جھٹلانے اور عناد کا راستہ اختیار کیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بابت کہا کہ یہ کوئی بڑا فنکار جادوگر ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan