الشعراء ⁦۲۶:۱۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۶۷ · پارہ ۱۹

قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدٗا وَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ

Qala alam nurabbika feenawaleedan walabithta feena min AAumurika sineen

تراجم

فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟[1] اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. فرعون نے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی دعوت اور مطالبے پر غور کرنے کے بجائے ، ان کی تحقیر و تنقیص کرنی شروع کر دی اور کہا کہ کیا تو وہی نہیں ہے جو ہماری گود میں اور ہمارے گھر میں پلا ، جب کہ ہم بنی اسرائیل کے بچوں کو قتل کر ڈالتے تھے؟
  2. بعض کہتے ہیں کہ 18 سال فرعون کے محل میں بسر کیے، بعض کے نزدیک 30 اور بعض کے نزدیک چالیس سال۔ یعنی اتنی عمر ہمارے پاس گزارنے کے بعد، چند سال ادھر ادھر رہ کر اب تو نبوت کا دعویٰ کرنے لگا ہے؟

فرعون نے (جواب میں موسیٰ ؑ سے) کہا : کیا ہم نے تمہیں اس وقت اپنے پاس رکھ کر نہیں پالا تھا جب تم بالکل بچے تھے ؟ [1] اور تم نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہمارے یہاں رہ کر گزارے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ واقعہ سورة طٰہٰ :39 میں گذر چکا ہے

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaکہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. أَلَمْalamکیا نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ نفی
  3. نُرَبِّكَnurabbikaہم نے پالا تجھ کو
    مادہ
    ربو
    اصل لفظ
    رَبَّيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. فِينَاfīnāاپنے درمیان
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. وَلِيدًاwalīdanبچپنے میں
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَلَبِثْتَwalabith'taاور تو ٹھہرا
    مادہ
    لبث
    اصل لفظ
    لَبِثَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. فِينَاfīnāہمارے درمیان
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. مِنْminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. عُمُرِكَʿumurikaاپنی عمر
    مادہ
    عمر
    اصل لفظ
    عُمُر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. سِنِينَsinīnaکئی سال
    مادہ
    سنو
    اصل لفظ
    سِنِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

فرعوں نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پالا تھا؟ (١) اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟ (٢) ١٨۔١ فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت اور مطالبے پر غور کرنے کی بجائے، ان کی جوابدہی کرنی شروع کر دی اور کہا کہ کیا تو وہی نہیں ہے جو ہماری گود میں اور ہمارے گھر میں پلا، جب کہ ہم بنی اسرائیل کے بچوں کو قتل کر ڈالتے تھے؟ ١٨۔٢ بعض کہتے ہیں کہ ١٨ سال فرعون کے محل میں بسر کئے، بعض کے نزدیک ٣٠ سال اور بعض کے نزدیک چالیس سال یعنی اتنی عمر ہمارے پاس گزرانے کے بعد، چند سال ادھر ادھر رہ کر اب تو نبوت کا دعویٰ کرنے لگا؟

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan