الشعراء ۲۶:۱۵
قَالَ كَلَّاۖ فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ
Qala kalla fathhababi-ayatina inna maAAakum mustamiAAoon
تراجم
جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ[1] ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں.[1]
اللہ نے فرمایا کہ : ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ۔ یقین رکھو کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں، ساری باتیں سنتے رہیں گے۔
لفظ بہ لفظ
- قَالَqālaفرمایا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- كَلَّاkallāہرگز نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- كَلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ردع
- فَٱذْهَبَاfa-idh'habāپس تم دونوں جاؤ
- مادہ
- ذهب
- اصل لفظ
- ذَهَبَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِـَٔايَٰتِنَآbiāyātināہماری نشانیوں کے ساتھ
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- إِنَّاinnāبیشک ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- مَعَكُمmaʿakumتمہارے ساتھ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَع
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- مُّسْتَمِعُونَmus'tamiʿūnaسننے والے ہیں
- مادہ
- سمع
- اصل لفظ
- مُسْتَمِع
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جناب باری تعالٰی نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ (١) ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں (٢) ١٥۔١ اللہ تعالٰی نے تسلی دی کہ تم دونوں جاؤ، میرا پیغام ان کو پہنچاؤ، تمہیں جو اندیشے لاحق ہیں ان سے ہم تمہاری حفاظت کریں گے۔ آیات سے مراد وہ دلائل ہیں جن سے ہر پیغمبر کو آگاہ کیا جاتا ہے یا وہ معجزات ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دیئے گئے تھے، جیسے یدِ بیضا اور عصا۔ ١٥۔٢ یعنی تم جو کچھ کہو گے اور اس کے جواب میں وہ جو کچھ کہے گا، ہم سن رہے ہونگے اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم تمہیں فریضہ رسالت سونپ کر تمہاری حفاظت سے بےپرواہ نہیں ہوجائیں گے بلکہ نصرت ومعاونت ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan