الشعراء ⁦۲۶:۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۶۷ · پارہ ۱۹

وَلَهُمۡ عَلَيَّ ذَنۢبٞ فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ

Walahum AAalayya thanbun faakhafuan yaqtuloon

تراجم

اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اشارہ ہے اس قتل کی طرف، جو حضرت موسیٰ (عليه السلام) سے غیر ارادی طور پر ہوگیا تھا اور مقتول قبطی یعنی فرعون کی قوم سے تھا، اس لیے فرعون اس کےبدلے میں حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو قتل کرنا چاہتا تھا، جس کی اطلاع پاکر حضرت موسیٰ (عليه السلام) مصر سے مدین چلے گئے تھے۔ اس واقعے پر اگرچہ کئی سال گزر چکے تھے، مگر فرعون کے پاس جانے میں واقعی یہ امکان موجود تھا کہ فرعون ان کو اس جرم میں پکڑ کر قتل کی سزا دینےکی کوشش کرے۔ اس لیے یہ خوف بھی بلا جواز نہیں تھا۔

اور میرے خلاف ان لوگوں نے ایک جرم بھی عائد کر رکھا ہے۔ [1] جس کی وجہ سے مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے قتل نہ کر ڈالیں

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت موسیٰ ؑ نے ایک مظلوم کو بچاتے ہوئے ظالم کو ایک مکا مارا تھا جس سے وہ مر ہی گیا۔ اس وجہ سے ان پر قتل کا الزام لگ گیا تھا۔ تفصیلی واقعہ سورة قصص میں آنے والا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَهُمْwalahumاور ان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  2. عَلَىَّʿalayyaمیرے خلاف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. ذَنۢبٌdhanbunایک گناہ ہے (الزام ہے)
    مادہ
    ذنب
    اصل لفظ
    ذَنب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. فَأَخَافُfa-akhāfuتو میں ڈرتا ہوں
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  5. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  6. يَقْتُلُونِyaqtulūniوہ قتل کردیں گے مجھ کو
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قَتَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ مجھے مار نہ ڈالیں (١) ١٤۔١ یہ اشارہ ہے اس قتل کی طرف، جو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے غیر ارادی طور پر ہوگیا تھا اور مقتول قبطی یعنی فرعون کی قوم سے تھا، اس لئیے فرعوں اس کے بدلے میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنا چاہتا تھا، جس کی اطلاع پا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام مصر سے مدین چلے گئے تھے۔ اس واقعہ پر اگرچہ کئی سال گزر چکے تھے، مگر فرعون کے پاس جانے میں واقعی یہ امکان موجود تھا کہ فرعون ان کو اس جرم میں پکڑ کر قتل کی سزا دینے کی کوشش کرے۔ اس لئے یہ خوف بھی بلا جواز نہیں تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan