الشعراء ⁦۲۶:۱۴۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۳ · پارہ ۱۹

وَزُرُوعٖ وَنَخۡلٖ طَلۡعُهَا هَضِيمٞ

WazurooAAin wanakhlin talAAuhahadeem

تراجم

اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ ان نعمتوں کی تفصیل ہے جن سے وہ بہرہ ور تھے، طلع، کھجور کے اس شگوفے کو کہتے ہیں جو پہلے پہل نکلتا یعنی طلوع ہوتا ہے، اس کے بعد کھجور کایہ پھل بلح، پھر بسر، پھر رطب اور اس کےبعد تمر کہلاتا ہے۔ (ایسر التفاسیر) باغات میں دیگر پھلوں کے ساتھ کھجور کا پھل بھی آجاتا ہے۔ لیکن عربوں میں چونکہ کھجور کی بڑی اہمیت ہے، اس لیے اس کا خصوصی طور پر بھی ذکر کیا۔ هَضِيمٌ کے اور بھی کئی معانی بیان کیے گئے ہیں۔ مثلاً لطیف اور نرم و نازک۔ تہہ بہ تہہ وغیرہ۔

اور ان کھیتوں اور ان نخلستانوں میں جن کے خوشے ایک دوسرے میں پیوست ہیں ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَزُرُوعٍwazurūʿinاور کھیتوں میں
    مادہ
    زرع
    اصل لفظ
    زَرْع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. وَنَخْلٍwanakhlinکھجور کے درخت
    مادہ
    نخل
    اصل لفظ
    نَخْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  3. طَلْعُهَاṭalʿuhāخوشے ان کے
    مادہ
    طلع
    اصل لفظ
    طَلْع
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. هَضِيمٌhaḍīmunٹوٹے پڑتے ہیں
    مادہ
    هضم
    اصل لفظ
    هَضِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں (١)۔ ١٤٨۔١ یہ ان نعمتوں کی تفصیل ہے جن سے وہ بہرہ ور تھے، طلع، کھجور کے اس شگوفے کو کہتے ہیں جو پہلے پہل نکلتا یعنی طلوع ہوتا ہے، اس کے بعد کھجور کا یہ پھل بلح، پھر بسر، پھر رتب اور اس کے بعد تمر کہلاتا ہے۔ (ایسر التفاسر) باغات میں دیگر پھلوں کے ساتھ کھجور کا پھل بھی آجاتا ہے لیکن عربوں میں چونکہ کھجور کی بڑی اہمیت ہے اس لیے اس کا خصوصی طور پر بھی ذکر کیا ھضیم کے اور بھی کئی معانی بیان کیے گئے ہیں مثلا لطیف اور نرم ونازک۔ تہ بہ تہ وغیرہ

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan