الشعراء ⁦۲۶:۱۳۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۲ · پارہ ۱۹

وَإِذَا بَطَشۡتُم بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِينَ 

Wa-itha batashtum batashtumjabbareen

تراجم

اور جب کسی پر ہاتھ، ڈالتے ہو تو سختی اور ﻇلم سے پکڑتے ہو.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ ان کےظلم و تشدد اور قوت و طاقت کی طرف اشارہ ہے۔

اور جب کسی کی پکڑ کرتے ہو تو پکے ظالم و جابر بن کر پکڑ کرتے ہو۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ایک طرف تو تمہارا حال یہ ہے کہ ان نام و نمود کی عمارتوں پر پانی کی طرح پیسہ بہاتے ہو، اور دوسری طرف غریبوں کے ساتھ تمہارا رویہ انتہائی ظالمانہ ہے کہ ذرا سی بات پر کسی کی پکڑ کرلی تو اس کی جان عذاب میں آگئی۔ حضرت ہود ؑ کی یہ باتیں نقل کر کے قرآن کریم نے ہم سب کو توجہ دلائی ہے کہ کہیں ہمارا طرز عمل بھی اس زمرے میں تو نہیں آتا کہ بس دنیا کی شان و شوکت ہی کو سب کچھ سمجھ کر آخرت سے غافل ہوں، اور دولت مندی کے نشے میں غریبوں کو اپنے ظلم و ستم کی چکی میں پیس رکھا ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَاwa-idhāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. بَطَشْتُمbaṭashtumتم پکڑتے ہو سختی سے
    مادہ
    بطش
    اصل لفظ
    بَطَشْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. بَطَشْتُمْbaṭashtumپکڑتے ہو تم
    مادہ
    بطش
    اصل لفظ
    بَطَشْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. جَبَّارِينَjabbārīnaسرکش ہو کر
    مادہ
    جبر
    اصل لفظ
    جَبّار
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو تو سختی اور ظلم سے پکڑتے ہو (١) ١٣٠۔١ یہ ان کے ظلم و تشدد اور قوت و طاقت کی طرف اشارہ ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan