الشعراء ⁦۲۶:۱۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۲ · پارہ ۱۹

ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ ٱلۡبَاقِينَ 

Thumma aghraqna baAAdu albaqeen

تراجم

بعد ازاں باقی کے تمام لوگوں کو ہم نے ڈبو دیا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ تفصیلات کچھ پہلے بھی گزر چکی ہیں اور کچھ آئندہ بھی آئیں گی کہ حضرت نوح (عليه السلام) کی ساڑھے نو سو سالہ تبلیغ کے باوجود ان کی قوم کے لوگ بداخلاقی اور اعراض پر قائم رہے، بالآخر حضرت نوح (عليه السلام) نےبد دعا کی، اللہ تعالیٰ نے کشتی بنانے کا اور اس میں مومن انسانوں،جانوروں اور ضروری سازوسامان رکھنے کا حکم دیا اور یوں اہل ایمان کو تو بچالیاگیا اور باقی سب لوگوں کو، حتیٰ کہ بیوی اور بیٹے کو بھی، جو ایمان نہیں لائے تھے، غرق کردیا گیا۔

پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کردیا [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : پورا واقعہ سورة ہود : 25 تا 48 میں گذر چکا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. أَغْرَقْنَاaghraqnāغرق کردیا ہم نے
    مادہ
    غرق
    اصل لفظ
    أُغْرِقُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. بَعْدُbaʿduاس کے بعد
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  4. ٱلْبَاقِينَl-bāqīnaباقی رہنے والوں کو
    مادہ
    بقي
    اصل لفظ
    باقي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بعد ازاں باقی تمام لوگوں کو ڈبو دیا (١) ١٢٠۔١ یہ تفیصلات کچھ پہلے بھی گزر چکی ہیں اور کچھ آئندہ بھی آئیں گی کہ حضرت نوح علیہ السلام کی ساڑھے نو سو سالہ تبلیغ کے باوجود ان کی قوم کے لوگ بد اخلاقی اور اعراض پر قائم رہے، بالآخر حضرت نوح علیہ السلام نے بد دعا کی، اللہ تعالٰی نے کشتی بنانے کا اور اس میں مومن انسانوں، جانوروں اور ضروری سازو سامان رکھنے کا حکم دیا اور یوں اہل ایمان کو بچا لیا گیا اور باقی سب لوگوں کو حتٰی کہ بیوی اور بیٹے کو بھی، جو ایمان نہیں لائے تھے، غرق کر دیا گیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan