الفرقان ⁦۲۵:۳۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۶۳ · پارہ ۱۹

وَعَادٗا وَثَمُودَاْ وَأَصۡحَٰبَ ٱلرَّسِّ وَقُرُونَۢا بَيۡنَ ذَٰلِكَ كَثِيرٗا

WaAAadan wathamooda waas-habaarrassi waquroonan bayna thalika katheera

تراجم

اور عادیوں اور ﺛمودیوں اور کنوئیں والوں کو[1] اور ان کے درمیان کی بہت سی امتوں کو[2] (ہلاک کردیا).

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. رَسٌّ کے معنی کنویں کے ہیں أَصْحَابُ الرَّسِّ، کنویں والے۔ اس کی تعیین میں مفسرین کے درمیان اختلاف ہے، امام ابن جریر طبری نے کہا ہے کہ اس سےمراد اصحاب الاخدود ہیں جن کا ذکر سورۃ البروج میں ہے (ابن کثیر)۔
  2. قَرْنٌ کے صحیح معنی ہیں، ہم عصر لوگوں کا ایک گروہ۔ جب ایک نسل کے لوگ ختم ہوجائیں تو دوسری نسل دوسرا قرن کہلائے گی۔ (ابن کثیر)، اس معنی میں ہر نبی کی امت بھی ایک قرن ہوسکتی ہے۔

اسی طرح ہم نے عاد وثمود اور اصحاب الرس [1] کو اور ان کے درمیان بہت سی نسلوں کو تباہ کیا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : عاد وثمود کا تعارف سورة اعراف : 65 تا 84 میں گذر چکا ہے اور ”اصحاب الرس“ کے لفطی معنی ہیں ”کنویں والے“۔ بظاہر یہ لوگ کسی کنویں کے پاس آباد تھے۔ قرآن کریم نے بس اتنا ذکر فرمایا ہے کہ انہیں ان کی نافرمانی کی وجہ سے ہلاک کیا گیا، ان کے بارے میں مختلف تاریخی روایتیں ملتی ہیں، لیکن ان کے واقعے کی کوئی تفصیل نہ قرآن کریم نے بتائی ہے، نہ کسی مستند حدیث میں آئی ہے۔ اتنی بات ظاہر ہے کہ ان کے پاس کوئی پیغمبر بھیجے گئے تھے جن کی انہوں نے نافرمانی کی، اور اس کی وجہ سے ان کو ہلاک کیا گیا۔ بعض روایتوں میں ہے کہ انہوں نے اپنے پیغمبر کو کنویں میں لٹکا کر پھانسی دی تھی۔ واللہ اعلم۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَعَادًاwaʿādanاور عاد
    مادہ
    عود
    اصل لفظ
    عاد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  2. وَثَمُودَا۟wathamūdāاور ثمود
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثَمُود
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  3. وَأَصْحَٰبَwa-aṣḥābaاور والے
    مادہ
    صحب
    اصل لفظ
    أَصْحاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  4. ٱلرَّسِّl-rasiکنوئیں (والے)
    مادہ
    رسس
    اصل لفظ
    رَسّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَقُرُونًۢاwaqurūnanاور قومیں
    مادہ
    قرن
    اصل لفظ
    قَرْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  6. بَيْنَbaynaدرمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  7. ذَٰلِكَdhālikaاس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  8. كَثِيرًاkathīranبہت سی
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    كَثِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور عادیوں اور ثمودیوں اور کنوئیں والوں کو (١) اور ان کے درمیان کی بہت سی امتوں کو(٢) (ہلاک کر دیا)۔ ٣٨۔١ رس کے معنی کنویں کے ہیں۔ اَصْحَابُ الرَّس کنوئیں والے۔ اس کی تعین میں مفسرین کے درمیان اختلاف ہے، امام ابن جریر طبری نے کہا کہ اس سے مراد اصحاب الاخدود ہیں جن کا ذکر سورۃ البروج میں ہے (ابن کثیر) ٣٨۔٢قرن کے صحیح معنی ہیں ہم عصر لوگوں کا ایک گروہ۔ جب ایک نسل کے لوگ ختم ہو جائیں تو دوسری نسل دوسرا قدیم زمانہ کہلائے گی۔ (ابن کثیر)، اس کے معنی ہیں ہر نبی کی امت بھی ایک زمانہ ہو سکتی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan