الفرقان ۲۵:۳۳
وَلَا يَأۡتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئۡنَٰكَ بِٱلۡحَقِّ وَأَحۡسَنَ تَفۡسِيرًا
Wala ya/toonaka bimathalin illaji/naka bilhaqqi waahsana tafseera
تراجم
یہ آپ کے پاس جو کوئی مثال ﻻئیں گے ہم اس کا سچا جواب اور عمده توجیہ آپ کو بتادیں گے.[1]
- یہ قرآن کے وقفے وقفے سے اتارے جانے کی حکمت و علت بیان کی جارہی ہے کہ یہ مشرکین جب بھی کوئی مثال یا اعتراض اور شبہ پیش کریں گے تو قرآن کے ذریعے سے ہم اس کا جواب یا وضاحت پیش کردیں گے اور یوں انہیں لوگوں کو گمراہ کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔
اور جب کبھی یہ لوگ تمہارے پاس کوئی انوکھی بات لے کر آتے ہیں، ہم تمہیں (اس کا) ٹھیک ٹھیک) جواب اور زیادہ وضاحت کے ساتھ عطا کردیتے ہیں۔ [1]
- : یہ قرآن کریم کو تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کرنے کا دوسرا فائدہ ہے کہ جب کوئی نیا اعتراض کافروں کی طرف سے آتا ہے تو قرآن کریم کی کسی نئی آیت کے ذریعے اس کا واضح جواب فراہم کردیا جاتا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَاwalāاور نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- يَأْتُونَكَyatūnakaوہ لاتے آپ کے پاس
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- أَتَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِمَثَلٍbimathalinکوئی مثال۔ اعتراض
- مادہ
- مثل
- اصل لفظ
- مَثَل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- إِلَّاillāمگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حصر
- جِئْنَٰكَji'nākaہم لے آتے ہیں آپ کے پاس
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کو
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَأَحْسَنَwa-aḥsanaاور بہترین
- مادہ
- حسن
- اصل لفظ
- أَحْسَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- تَفْسِيرًاtafsīranتفسیر کو۔ وضاحت کو۔ بات کھولنا
- مادہ
- فسر
- اصل لفظ
- تَفْسِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
یہ آپ کے پاس جو کوئی مثال لائیں گے ہم اس کا سچا جواب اور عمدہ دلیل آپ کو بتا دیں گے (١) ٣٣۔١ یہ قرآن کے وقفے وقفے سے اتارے جانے کی حکمت و علت بیان کی جا رہی ہے کہ یہ مشرکین جب بھی کوئی مثال یا اعتراض اور شبہ پیش کریں گے تو قرآن کے ذریعے سے ہم اس کا جواب یا وضاحت پیش کر دیں گے اور یوں انہیں لوگوں کو گمراہ کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan