المؤمنون ۲۳:۲۰
وَشَجَرَةٗ تَخۡرُجُ مِن طُورِ سَيۡنَآءَ تَنۢبُتُ بِٱلدُّهۡنِ وَصِبۡغٖ لِّلۡأٓكِلِينَ
Washajaratan takhruju min toori saynaatanbutu bidduhni wasibghin lilakileen
تراجم
اور وه درخت جو طور سینا پہاڑ سے نکلتا ہے جو تیل نکالتا ہے اور کھانے والے کے لئے سالن ہے.[1]
- اس سے زیتون کا درخت مراد ہے، جس کا روغن تیل کے طور پر اور پھل سالن کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سالن کو صِبْغٍ،ُ رنگ کہا ہے کیونکہ روٹی، سالن میں ڈبو کر، گویا رنگی جاتی ہے۔ طُوْرِ سَیْنَآءَ (پہاڑ) اور اس کا قرب و جوار خاص طور پر اس کی عمدہ قسم کی پیداوار کا علاقہ ہے۔
اور وہ درخت بھی پیدا کیا جو طور سینا سے نکلتا ہے [1] جو اپنے ساتھ تیل لے کر اور کھانے والوں کے لیے سالن لے کر اگتا ہے۔
- : اس سے مراد زیتون کا درخت ہے جو طور سینا کے علاقے میں کثرت سے پایا جاتا تھا۔ اس سے جو تیل نکلتا ہے، اس سے روغن کا کام بھی لیا جاتا ہے، اور عرب میں اسے روٹی کے ساتھ سالن کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ اس درخت کا خاص طور پر اس لیے ذکر کیا گیا ہے کہ اس کے فوائد بہت ہیں۔
لفظ بہ لفظ
- وَشَجَرَةًwashajaratanاور درخت
- مادہ
- شجر
- اصل لفظ
- شَجَرَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- تَخْرُجُtakhrujuنکلتا ہے
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- خَرَجَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- طُورِṭūriطور
- مادہ
- طور
- اصل لفظ
- طُور
- قسمِ کلمہ
- اسم
- سَيْنَآءَsaynāaسینا (سے)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- سَيْناء
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- تَنۢبُتُtanbutuاگتا ہے
- مادہ
- نبت
- اصل لفظ
- تَنۢبُتُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِٱلدُّهْنِbil-duh'niساتھ چکنائی کے۔ چکنائے لیے ہوئے
- مادہ
- دهن
- اصل لفظ
- دُهْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَصِبْغٍwaṣib'ghinاور سالن
- مادہ
- صبغ
- اصل لفظ
- صِبْغ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- لِّلْءَاكِلِينَlil'ākilīnaکھانے والوں کے لیے
- مادہ
- اكل
- اصل لفظ
- آكِل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اور وہ درخت جو طور سینا پہاڑ سے نکلتا ہے جو تیل نکالتا ہے اور کھانے والے کے لئے سالن ہے (١)۔ ٢٠۔١ اس سے زیتون کا درخت مراد ہے، جس کا روغن تیل کے طور پر اور پھل سالن کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سالن کو صِبْغٍ،ُ رنگ کہا ہے کیونکہ روٹی، سالن میں ڈبو کر، گویا رنگی جاتی ہے۔ طُوْرِ سَیْنَآءَ (پہاڑ) اور اس کا قرب و جوار خاص طور پر اس کی عمدہ قسم کی پیداوار کا علاقہ ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan