طه ⁦۲۰:۹۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۱۸ · پارہ ۱۶

قَالَ بَصُرۡتُ بِمَا لَمۡ يَبۡصُرُواْ بِهِۦ فَقَبَضۡتُ قَبۡضَةٗ مِّنۡ أَثَرِ ٱلرَّسُولِ فَنَبَذۡتُهَا وَكَذَٰلِكَ سَوَّلَتۡ لِي نَفۡسِي

Qala basurtu bima lamyabsuroo bihi faqabadtu qabdatan min athariarrasooli fanabathtuha wakathalikasawwalat lee nafsee

تراجم

اس نے جواب دیا کہ مجھے وه چیز دکھائی دی جو انہیں دکھائی نہیں دی، تو میں نے فرستادہٴ الٰہی کے نقش قدم سے ایک مٹھی بھر لی اسے اس میں ڈال دیا[1] اسی طرح میرے دل نے یہ بات میرے لئے بھلی بنا دی.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جمہور مفسرین نے الرَّسُولِ سے مراد جبرائیل (عليه السلام) لئے ہیں اور مطلب یہ بیان کیا ہے کہ جبرائیل (عليه السلام) کے گھوڑے کو گزرتے ہوئے سامری نے دیکھا اور اس کے قدموں کے نیچے کی مٹی اس نے سنبھال رکھ لی، جس میں کچھ کرامات کے اثرات تھے۔ اس مٹی کی مٹھی اس نے پگھلے ہوئے زیورات یا بچھڑے میں ڈالی تو اس میں سے ایک قسم کی آواز نکلنی شروع ہوگئی جو ان کے فتنے کا باعث بن گئی۔

وہ بولا : میں نے ایک ایسی چیز دیکھ لی تھی جو دوسروں کو نظر نہیں آئی تھی۔ اس لیے میں نے رسول کے نقش قدم سے ایک مٹھی اٹھالی، اور اسے (بچھڑے پر) ڈال دیا۔ [1] اور میرے دل نے مجھے کچھ ایسا ہی سمجھایا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : رسول سے مراد حضرت جبرئیل ؑ ہیں جو حضرت موسیٰ ؑ کے لشکر کے ساتھ تھے۔ عام طور سے مفسرین نے اس کی تفسیر یہ کی ہے کہ حضرت جبرئیل ؑ انسانی شکل میں ایک گھوڑے پر سوار تھے، اور سامری نے دیکھا کہ گھوڑے کا پاؤں جس جگہ پڑتا، وہاں زندگی کی کچھ آثار پیدا ہوجاتے تھے۔ سامری نے سمجھا کہ اس مٹی میں جو زندگی کے آثار پیدا ہورہے ہیں، ان سے یہ کام بھی لیا جاسکتا ہے کہ کسی بےجان چیز پر ڈالنے سے اس میں زندگی کے کچھ خصوصیات پیدا ہوجائیں، چنانچہ اس نے ایک مٹھی اس مٹی کی لے کر بچھڑے پر ڈال دی جس سے آواز نکلنے لگی۔ لیکن بعض مفسرین مثلاً حضرت مولانا حقانی نے تفسیر حقانی جلد 3 ص 272، 273 میں فرمایا ہے کہ یہ سامری کی طرف سے ایک جھوٹا بہانہ تھا، ورنہ بچھڑے میں آواز خلا میں ہوا کے گذرنے سے نکلتی تھی، چونکہ قرآن کریم نے نہ کوئی تفصیل خود بیان فرمائی، نہ کسی مضبوط حدیث سے ثابت ہے، اور نہ کوئی دینی ضرورت اس کے جاننے پر موقوف ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ اس تفصیل کو اللہ تعالیٰ ہی کے حوالے کیا جائے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaکہا اس نے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. بَصُرْتُbaṣur'tuمیں نے دیکھا
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصُرَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. بِمَاbimāساتھ اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  4. لَمْlamنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  5. يَبْصُرُوا۟yabṣurūانہوں نے دیکھا
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصُرَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. بِهِۦbihiجس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. فَقَبَضْتُfaqabaḍtuتو میں نے اٹھا لی
    مادہ
    قبض
    اصل لفظ
    قَبَضْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. قَبْضَةًqabḍatanایک مٹھی
    مادہ
    قبض
    اصل لفظ
    قَبْضَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مِّنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. أَثَرِathariنقش قدم سے
    مادہ
    اثر
    اصل لفظ
    أَثَر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. ٱلرَّسُولِl-rasūliرسول کے
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. فَنَبَذْتُهَاfanabadhtuhāتو نے ڈال دیا اس کو۔ پھینک دیا اس کو
    مادہ
    نبذ
    اصل لفظ
    نَبَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  13. وَكَذَٰلِكَwakadhālikaاور اسی طرح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  14. سَوَّلَتْsawwalatآسان کردیا تھا - اچھا کر کے دکھایا تھا
    مادہ
    سول
    اصل لفظ
    سَوَّلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  15. لِىlīمیرے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  16. نَفْسِىnafsīمیرے نفس نے
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اس نے جواب دیا کہ مجھے وہ چیز دکھائی دی جو انہیں دکھائی نہیں دی، تو میں نے قاصدِ الٰہی کے نقش قدم سے ایک مٹھی بھر لی اسے اس میں ڈال دیا (١) اسی طرح میرے دل نے یہ بات میرے لئے بھلی بنا دی۔ ٩٦۔١ مطلب یہ بیان کیا ہے کہ جبرائیل علیہ السلام کے گھوڑے کو گزرتے ہوئے سامری نے دیکھا اور اس کے قدموں کے نیچے کی مٹی اس نے سنبھال رکھ لی، جس میں کچھ کرامات کے اثرات تھے۔ اس مٹی کی مٹھی اس نے پگھلے ہوئے زیورات یا بچھڑے میں ڈالی تو اس میں سے ایک قسم کی آواز نکلنی شروع ہوگئی جو ان کے فتنے کا باعث بن گئی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan