طه ۲۰:۸۷
قَالُواْ مَآ أَخۡلَفۡنَا مَوۡعِدَكَ بِمَلۡكِنَا وَلَٰكِنَّا حُمِّلۡنَآ أَوۡزَارٗا مِّن زِينَةِ ٱلۡقَوۡمِ فَقَذَفۡنَٰهَا فَكَذَٰلِكَ أَلۡقَى ٱلسَّامِرِيُّ
Qaloo ma akhlafnamawAAidaka bimalkina walakinna hummilnaawzaran min zeenati alqawmi faqathafnahafakathalika alqa assamiriy
تراجم
انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنےاختیار سے آپ کے ساتھ وعدے کا خلاف نہیں کیا[1] ۔ بلکہ ہم پر زیورات قوم کے جو بوجھ ﻻد دیے گئے تھے انہیں ہم نے ڈال دیا، اور اسی طرح سامری نے بھی ڈال دیئے.
- یعنی ہم نے اپنے اختیار سے یہ کام نہیں کیا بلکہ غلطی ہم سے اضطراری طور پر ہوگئی، آگے اس کی وجہ بیان کی۔
کہنے لگے : ہم نے اپنے اختیار سے آپ کے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی، بلکہ ہوا یہ کہ ہم پر لوگوں کے زیورات کے بوجھ لدے ہوئے تھے، اس لیے ہم نے انہیں پھینک دیا۔ [1] پھر اسی طرح سامری نے کچھ ڈالا [2]
- : بعض مفسرین کا خیال ہے کہ یہ فرعون کے لشکر کا چھوڑا ہوا مال غنیمت تھا، اس دور میں مال غنیمت کو استعمال کرنا جائز نہیں تھا۔ اس کے بجائے اسے ایک میدان میں رکھ دیا جاتا تھا، اور آسمان سے ایک آگ آکر اسے جلا دیتی تھی، شاید ان زیورات کو پھینکنے کا یہی مقصد ہو کہ آسمانی آگ انہیں آ کر جلا دے۔ اس کے برخلاف عام طور پر تفسیروں میں یہ روایت مذکور ہے کہ بنی اسرائیل جب مصر سے نکلے تھے تو نکلنے سے پہلے انہوں نے فرعون کی قوم کے لوگوں سے بہت سے زیورات عید کے موقع پر پہننے کے لیے مستعار لیے تھے وہ سارے زیورات مصر سے نکلتے ہوئے ان کے ساتھ تھے۔ چونکہ یہ زیورات دوسروں کی امانت تھی۔ اس لیے بنی اسرائیل کے لیے جائز نہیں تھا کہ وہ انہیں مالکوں کی اجازت کے بغیر استعمال کریں۔ دوسری طرف انہیں واپس کرنے کا بھی کوئی راستہ نہیں تھا اس لیے حضرت ہارون ؑ نے ان سے کہا کہ یہ زیورات یہیں پھینک دو ، اور ان کے ساتھ وہی معاملہ کرو، جو دشمن سے حاصل کیے ہوئے مال غنیمت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ لیکن ان میں سے کوئی روایت بہت مستند نہیں ہے۔ اور احتمال یہ بھی ہے کہ سامری نے اپنا شعبدہ دکھانے کے لیے لوگوں سے کہا ہو کہ تم اپنے زیور نیچے پھینکو، میں تمہیں ایک تماشا دکھاتا ہوں۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عام لوگوں نے جو زیورات پھینکے، اس کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ”قذف“ کا لفظ استعمال فرمایا ہے، اور سامری نے جو کچھ پھینکا، اس کے لیے دوسرا لفظ ”القاء“ استعمال فرمایا ہے۔ اس میں یہ بھی امکان ہے کہ یہ صرف اسلوب کی تبدیلی ہو، اور یہ بھی ممکن ہے کہ سامری کے پھینکنے سے مراد اس کی شعبدہ بازی کی کاریگری ہو، کیونکہ القاء کا لفظ جادوگروں کے کرتب کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ 36: جب سارے لوگوں نے اپنے زیورات پھینک دئیے تو سامری بھی کوئی چیز مٹھی میں دبا کر لایا، اور حضرت ہارون ؑ سے کہا کہ کیا میں بھی پھینک دوں ؟ حضرت ہارون ؑ نے سمجھا کہ وہ بھی کوئی زیور ہوگا، اس لیے فرمایا کہ ڈال دو۔ اس پر سامری نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ جب میں ڈالوں تو جو کچھ میں چاہتا ہوں، وہ پورا ہوجائے۔ حضرت ہارون ؑ کو اس کی منافقت معلوم نہیں تھی، اس لیے دعا فرما دی۔ حقیقت میں وہ مٹھی میں زیور کے بجائے مٹی لے کر آیا تھا۔ اور اس نے وہ مٹی ان زیورات پر ڈال کر انہیں پگھلایا۔ اور ان سے ایک بچھڑے کی سی مورت بنا لی جس میں سے آواز نکلتی تھی۔
لفظ بہ لفظ
- قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَآmāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- أَخْلَفْنَاakhlafnāخلاف کیا ہم نے
- مادہ
- خلف
- اصل لفظ
- أَخْلَفُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَوْعِدَكَmawʿidakaتیرا وعدہ
- مادہ
- وعد
- اصل لفظ
- مَوْعِد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- بِمَلْكِنَاbimalkināاپنے اختیار سے
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مَلْك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَلَٰكِنَّاwalākinnāبلکہ ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لٰكِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- حُمِّلْنَآḥummil'nāاٹھوائے گئے ہم
- مادہ
- حمل
- اصل لفظ
- حُمِّلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَوْزَارًاawzāranبوجھ
- مادہ
- وزر
- اصل لفظ
- وِزْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- زِينَةِzīnatiزیورات میں سے
- مادہ
- زين
- اصل لفظ
- زِينَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْقَوْمِl-qawmiقوم کے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَقَذَفْنَٰهَاfaqadhafnāhāتو پھینک دیا ہم نے ان کو
- مادہ
- قذف
- اصل لفظ
- قَذَفَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- فَكَذَٰلِكَfakadhālikaپھر اسی طرح
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- أَلْقَىalqāڈال دیا
- مادہ
- لقي
- اصل لفظ
- أَلْقَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلسَّامِرِىُّl-sāmiriyuسامری نے
- مادہ
- سمر
- اصل لفظ
- سامِرِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسمِ علم
تفسیر
انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے اختیار سے آپ کے ساتھ وعدے کے خلاف نہیں کیا (١) بلکہ ہم پر زیورات قوم کے جو بوجھ لاد دیئے گئے تھے، انہیں ہم نے ڈال دیا، اور اسی طرح سامری نے بھی ڈال دیئے۔ ٨٧۔١ یعنی ہم نے اپنے اختیار سے یہ کام نہیں کیا بلکہ غلطی ہم سے اضطراری طور پر ہوگئی، آگے اس کی وجہ بیان کی
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan