طه ⁦۲۰:۸۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۱۸ · پارہ ۱۶

فَأَخۡرَجَ لَهُمۡ عِجۡلٗا جَسَدٗا لَّهُۥ خُوَارٞ فَقَالُواْ هَٰذَآ إِلَٰهُكُمۡ وَإِلَٰهُ مُوسَىٰ فَنَسِيَ

Faakhraja lahum AAijlan jasadan lahu khuwarunfaqaloo hatha ilahukum wa-ilahu moosafanasiy

تراجم

پھر اس نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا نکال کھڑا کیا یعنی بچھڑے کا بت، جس کی گائے کی سی آواز بھی تھی پھر کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے[1] اور موسیٰ کا بھی، لیکن موسیٰ بھول گیا ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. زِينَةٌ سے زیورات اور الْقَوْمِ سے قوم فرعون مراد ہے۔ کہتے ہیں یہ زیورات انہوں نے فرعونیوں سے عاریتًا لئے تھے، اسی لئے انہیں أَوْزَارٌ وِزْرٌ ( بوجھ) کی جمع، کہا گیاہے، کیونکہ یہ ان کے لئے جائز نہیں تھے، چنانچہ انہیں جمع کر کے ایک گڑھے میں ڈال دیا گیا، سامری نے بھی (جو مسلمانوں کے بعض گمراہ فرقوں کی طرح) گمراہ تھا ، کچھ ڈالا، (اور وہ مٹی تھی جیسا کہ آگے صراحت ہے) پھر اس نے تمام زیورات کو تپا کر ایک طرح بچھڑا بنا دیا کہ جس میں ہوا کے اندر باہر آنے جانے سے ایک قسم کی آواز پیدا ہوتی تھی۔ اس آواز سے اس نے بنی اسرائیل کو گمراہ کیا کہ موسیٰ (عليه السلام) تو گمراہ ہوگئے ہیں کہ وہ اللہ سے ملنے کے لئے طور پر گئے ہیں، جبکہ تمہارا اور موسیٰ (عليه السلام) کا معبود تو یہ ہے۔

اور لوگوں کے سامنے ایک بچھڑا بنا کر نکال لایا، ایک جسم تھا جس میں سے آواز نکلتی تھی۔ لوگ کہنے لگے کہ : یہ تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے، مگر موسیٰ بھول گئے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَخْرَجَfa-akhrajaتو اس نے نکالا
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    أَخْرَجَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. لَهُمْlahumان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. عِجْلًاʿij'lanایک بچھڑا
    مادہ
    عجل
    اصل لفظ
    عِجْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. جَسَدًاjasadanمجسم
    مادہ
    جسد
    اصل لفظ
    جَسَد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. لَّهُۥlahuاس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. خُوَارٌkhuwārunگائے کی آواز تھی
    مادہ
    خور
    اصل لفظ
    خُوار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. فَقَالُوا۟faqālūتو انہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. هَٰذَآhādhāیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  9. إِلَٰهُكُمْilāhukumتمہارا الہ ہے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. وَإِلَٰهُwa-ilāhuاور الہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  11. مُوسَىٰmūsāاور موسیٰ کا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مُوسَى
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  12. فَنَسِىَfanasiyaتو وہ بھول گیا
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    نَسِيَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل

تفسیر

پھر اس نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا نکال کھڑا کیا یعنی بچھڑے کا بت، جس کی گائے کی سی آواز بھی تھی پھر کہنے لگے کہ یہی تمہارا بھی معبود ہے (١) اور موسیٰ کا بھی۔ لیکن موسیٰ بھول گیا ہے۔ ٨٨۔۱زینۃ سے زیورات اور القوم سے قوم فرعون مراد ہے۔ کہتے ہیں یہ زیورات انہوں نے فرعونیوں سے عاریتًا لئے تھے، اسی لئے انہیں بوجھ کہا گیا کیونکہ یہ ان کے لئے جائز نہیں تھے، چنانچہ انہیں جمع کر کے ایک گڑھے میں ڈال دیا گیا، سامری نے بھی (جو مسلمانوں کے بعض گمراہ فرقوں کی طرح) گمراہ تھا اس نے تمام زیورات کو تپا کر ایک طرح بچھڑا بنا دیا کہ جس میں ہوا کے اندر باہر آنے جانے سے ایک قسم کی آواز پیدا ہوتی تھی۔ اس آواز سے اس نے بنی اسرائیل کو گمراہ کیا کہ موسیٰ علیہ السلام تو گمراہ ہوگئے ہیں کہ وہ اللہ سے ملنے کے لئے طور پر گئے ہیں، جبکہ تمہارا اور موسیٰ علیہ السلام کا معبود تو یہ ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan