طه ۲۰:۷۸
فَأَتۡبَعَهُمۡ فِرۡعَوۡنُ بِجُنُودِهِۦ فَغَشِيَهُم مِّنَ ٱلۡيَمِّ مَا غَشِيَهُمۡ
FaatbaAAahum firAAawnu bijunoodihifaghashiyahum mina alyammi ma ghashiyahum
تراجم
فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا تعاقب کیا پھر تو دریا ان سب پر چھا گیا جیسا کچھ چھا جانے واﻻ تھا.[1]
- یعنی اس خشک راستے پر جب فرعون اور اس کا لشکر چلنے لگا، تو اللہ نے سمندر کو حکم دیا کہ حسب سابق رواں دواں ہو جا، چنانچہ وہ خشک راستہ چشم زدن پانی کی موجوں میں تبدیل ہوگیا اور فرعون سمیت سارا لشکر غرق ہوگیا۔ غَشِيَهُمْ، کے معنی ہیں عَلاهُمْ وَأَصَابَهُمْ سمندر کا پانی ان پر غالب آ گیا۔ مَا غَشِيَهُمْ یہ تکرار تعظیم وتہویل یعنی ہولناکی کے بیان کے لیے ہے یا اس کے معنی ہیں”جو کہ مشہور ومعروف ہے“۔
چنانچہ فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا پیچھا کیا تو سمندر کی جس (خوفناک) چیز نے انہیں ڈھانپا، وہ انہیں ڈھانپ کر ہی رہی۔ [1]
- : عربی محاورے کے مطابق ”وہ چیز“ کہہ کر اس کے ناقابل بیان حد تک خوفناک ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَتْبَعَهُمْfa-atbaʿahumتو پیچھے آیا ان کے
- مادہ
- تبع
- اصل لفظ
- أَتْبَعَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- فِرْعَوْنُfir'ʿawnuفرعون
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِرْعَوْن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- بِجُنُودِهِۦbijunūdihiاپنے لشکروں کے ساتھ
- مادہ
- جند
- اصل لفظ
- جُند
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- فَغَشِيَهُمfaghashiyahumتو ڈھانپ لیا ان کو
- مادہ
- غشو
- اصل لفظ
- غَشِيَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مِّنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْيَمِّl-yamiسمندر میں (سے)
- مادہ
- يمم
- اصل لفظ
- يَمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مَاmāجس چیز نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- غَشِيَهُمْghashiyahumڈھانپ لیا ان کو
- مادہ
- غشو
- اصل لفظ
- غَشِيَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا تعاقب کیا پھر تو دریا ان سب پر چھا گیا جیسا کچھ چھا جانے والا تھا (١) ٧٨۔١ یعنی اس خشک راستے پر جب فرعون اور اس کا لشکر چلنے لگا، تو اللہ نے سمندر کو حکم دیا کہ حسب سابق رواں دواں ہو جا، چنانچہ وہ خشک راستہ چشم زدن پانی کی موجوں میں تبدیل ہوگیا اور فرعون سمیت سارا لشکر غرق ہوگیا۔ غشیھم، کے معنی ہیں علاھم وأصابھم سمندر کا پانی ان پر غالب آ گیا۔ ماغشیھم یہ تکرار تعثیم وتہویل یعنی ہولناکی کے بیان کے لیے ہے یا اس کے معنی ہیں جو کہ مشہور ومعروف ہے۔ ۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan