طه ۲۰:۱۱۱
۞وَعَنَتِ ٱلۡوُجُوهُ لِلۡحَيِّ ٱلۡقَيُّومِۖ وَقَدۡ خَابَ مَنۡ حَمَلَ ظُلۡمٗا
WaAAanati alwujoohu lilhayyialqayyoomi waqad khaba man hamala thulma
تراجم
تمام چہرے اس زنده اور قائم دائم مدبر، اللہ کے سامنے کمال عاجزی سے جھکے ہوئے ہونگے، یقیناً وه برباد ہوا جس نے ﻇلم ﻻد لیا.[1]
- اس لئے کہ اس روز اللہ تعالٰی مکمل انصاف فرمائے گا اور ہر صاحب حق کو اس کا حق دلائے گا۔ حتٰی کہ اگر ایک سینگ والی بکری نے بغیر سینگ والی بکری پر ظلم کیا ہوگا، تو اس کا بھی بدلہ دلایا جائے گا۔ (صحيح مسلم ، كتاب البر، مسند أحمد، ج 2، ص235)، اسی لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اسی حدیث میں یہ بھی فرمایا «لَتُؤَدُّنَّ الْحُقُوقَ إِلَى أَهْلِهَا»، ”ہر صاحب حق کو اس کا حق دے دو ورنہ قیامت کو دینا پڑے گا“۔ دوسری حدیث میں فرمایا «إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ؛ فَإِنَّ الظُّلْمَ؛ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ( صحيح مسلم، كتاب مذكور، باب تحريم الظلم )، ”ظلم سے بچو اس لئے کہ ظلم قیامت کے دن اندھیروں کا باعث ہوگا“، سب سے نامراد وہ شخص ہوگا جس نے شرک کا بوجھ بھی لاد رکھا ہوگا، اس لئے کہ شرک ظلم عظیم بھی ہے اور ناقابل معافی بھی۔
اور سارے کے سارے چہرے حی وقیوم کے آگے جھکے ہوں گے، اور جو کوئی ظلم کا بوجھ لاد کر لایا ہوگا نامراد ہوگا۔
لفظ بہ لفظ
- وَعَنَتِwaʿanatiاور جھک جائیں گے
- مادہ
- عنو
- اصل لفظ
- عَنَتِ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْوُجُوهُl-wujūhuچہرے
- مادہ
- وجه
- اصل لفظ
- وَجْه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لِلْحَىِّlil'ḥayyiحی کے لیے
- مادہ
- حيي
- اصل لفظ
- حَيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْقَيُّومِl-qayūmiقیوم کے لیے۔ آگے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَيُّوم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَقَدْwaqadاور تحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تحقیق
- خَابَkhābaنامراد ہوا
- مادہ
- خيب
- اصل لفظ
- خابَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَنْmanجس نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- حَمَلَḥamalaاٹھایا
- مادہ
- حمل
- اصل لفظ
- حَمَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ظُلْمًاẓul'manظلم
- مادہ
- ظلم
- اصل لفظ
- ظُلْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
تمام چہرے اس زندہ اور قائم دائم اور مدبر، اللہ کے سامنے کمال عاجزی سے جھکے ہوئے ہونگے، یقیناً وہ برباد ہوا جس نے ظلم لاد لیا (١) ١١١۔١ اس لئے کہ اس روز اللہ تعالٰی مکمل انصاف فرمائے گا اور ہر صاحب حق کو اس کا حق دلائے گا۔ حتٰی کہ اگر ایک سینگ والی بکری نے بغیر سینگ والی بکری پر ظلم کیا ہوگا، تو اس کا بھی بدلہ دلایا جائے گا، اسی لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی حدیث میں یہ بھی فرمایا"لتؤدن الحقوق الی اھلھا " ' ہر صاحب حق کو اس کا حق دے دو ' ورنہ قیامت کو دینا پڑے گا۔ دوسری حدیث میں فرمایا (اِیَّاکُمْ و الظُّلْمَ فَاِنَّ الظُلْمَ ظُلُمَات،ُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ) ظلم سے بچو اس لئے کہ ظلم قیامت کے دن اندھیروں کا باعث ہوگا، سب سے نامراد وہ شخص ہوگا جس نے شرک کا بوجھ بھی لاد رکھا ہوگا، اس لئے کہ شرک ظلم عظیم بھی ہے اور ناقابل معافی بھی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan