طه ⁦۲۰:۱۰۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۱۹ · پارہ ۱۶

يَوۡمَئِذٖ يَتَّبِعُونَ ٱلدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُۥۖ وَخَشَعَتِ ٱلۡأَصۡوَاتُ لِلرَّحۡمَٰنِ فَلَا تَسۡمَعُ إِلَّا هَمۡسٗا 

Yawma-ithin yattabiAAoona addaAAiyala AAiwaja lahu wakhashaAAati al-aswatu lirrahmanifala tasmaAAu illa hamsa

تراجم

جس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلیں[1] گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی[2] اور اللہ رحمنٰ کے سامنے تمام آوازیں پست ہو جائیں گی سوائے کھسر پھسر کے تجھے کچھ بھی سنائی نہ دے گا.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس دن اونچے نیچے پہاڑ، وادیاں، فلک بوس عمارتیں، سب صاف ہو جائیں گی، سمندر اور دریا خشک ہو جائیں گے، اور ساری زمین صاف چٹیل میدان ہو جائی گی۔ پھر ایک آواز آئیگی، جس کے پیچھے سارے لوگ لگ جائیں گے یعنی جس طرف وہ داعی بلائے گا، جائیں گے۔
  2. یعنی اس داعی سے ادھر ادھر نہیں ہو نگے۔
  3. یعنی مکمل سناٹا ہوگا سوائے قدموں کی آہٹ اور کھسر پھسر کے کچھ سنائی نہیں دے گا۔

ان دن سب کے سب منادی کے پیچھے اس طرح چلے آئیں گے کہ اس کے سامنے کوئی ٹیڑھ نہیں دکھا سکیں گے۔ اور خدائے رحمن کے آگے تمام آوازیں دب کر رہ جائیں گی، چنانچہ تمہیں پاؤں کی سرسراہٹ کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَئِذٍyawma-idhinجس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
  2. يَتَّبِعُونَyattabiʿūnaوہ پیروی کریں گے
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلدَّاعِىَl-dāʿiyaپکارنے والے کی
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    داعِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  5. عِوَجَʿiwajaکوئی انحراف
    مادہ
    عوج
    اصل لفظ
    عِوَج
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. لَهُۥlahuجس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. وَخَشَعَتِwakhashaʿatiاور دب جائیں گی
    مادہ
    خشع
    اصل لفظ
    خَشَعَتِ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. ٱلْأَصْوَاتُl-aṣwātuتمام آوازیں
    مادہ
    صوت
    اصل لفظ
    صَوْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. لِلرَّحْمَٰنِlilrraḥmāniرحمن کے لیے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمٰن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  10. فَلَاfalāتو نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  11. تَسْمَعُtasmaʿuتم سنو گے
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  13. هَمْسًاhamsanدھیمی آواز
    مادہ
    همس
    اصل لفظ
    هَمْس
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلیں (١) گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی (٢) اور اللہ رحمٰن کے سامنے تمام آوازیں پست ہوجائیں گی سوائے کھسر پھسر کے تجھے کچھ بھی سنائی نہ دے گا (٣)۔ ١٠٨۔١ یعنی جس دن اونچے نیچے پہاڑ، وادیاں، فلک بوس عمارتیں، سب صاف ہو جائیں گی، سمندر اور دریا خشک ہو جائیں گے، اور ساری زمین صاف چٹیل میدان ہو جائی گی۔ پھر ایک آواز آئیگی، جس کے پیچھے سارے لوگ لگ جائیں گے یعنی جس طرف وہ بلائے گا، جائیں گے۔ ١٠٨۔٢ یعنی اس بلانے والے سے ادھر ادھر نہیں ہو نگے۔ ١٠٨۔ ٣ یعنی مکمل سناٹا ہوگا سوائے قدموں کی آہٹ اور کھسر پھسر کے کچھ سنائی نہیں دے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan