البقرة ⁦۲:۹۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۴ · پارہ ۱

وَإِذۡ أَخَذۡنَا مِيثَٰقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَكُمُ ٱلطُّورَ خُذُواْ مَآ ءَاتَيۡنَٰكُم بِقُوَّةٖ وَٱسۡمَعُواْۖ قَالُواْ سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا وَأُشۡرِبُواْ فِي قُلُوبِهِمُ ٱلۡعِجۡلَ بِكُفۡرِهِمۡۚ قُلۡ بِئۡسَمَا يَأۡمُرُكُم بِهِۦٓ إِيمَٰنُكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ

Wa-ith akhathna meethaqakumwarafaAAna fawqakumu attoora khuthooma ataynakum biquwwatin wasmaAAoo qaloosamiAAna waAAasayna waoshriboo feequloobihimu alAAijla bikufrihim qul bi/sama ya/murukumbihi eemanukum in kuntum mu/mineen

تراجم

جب ہم نے تم سے وعده لیا اور تم پر طور کو کھڑا کردیا (اور کہہ دیا) کہ ہماری دی ہوئی چیز کو مضبوط تھامو اور سنو! تو انہوں نے کہا، ہم نے سنا اور نافرمانی کی[1] اور ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت (گویا) پلا دی گئی[2] بسبب ان کے کفر کے[3]۔ ان سے کہہ دیجیئے کہ تمہارا ایمان تمہیں برا حکم دے رہا ہے، اگر تم مومن ہو

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ کفر وانکار کی انتہا ہے کہ زبان سے تو اقرار کہ سن لیا، یعنی اطاعت کریں گے اور دل میں یہ نیت کہ ہم نے کون سا عمل کرنا ہے؟
  2. ایک تو محبت خود ایسی چیز ہوتی ہے، کہ انسان کو اندھا اور بہرا بنا دیتی ہے۔ دوسرے، اس کو أُشْرِبُوا (پلادی گئی) سے تعبیر کیا گیا، کیوں کہ پانی انسان کے رگ وریشہ میں خوب دوڑتا ہے جب کہ کھانے کا گزراس طرح نہیں ہوتا۔ (فتح القدیر)
  3. یعنی عصیان اور بچھڑے کی محبت وعبادت کی وجہ وہ کفر تھا جو ان کے دلوں میں گھر کر چکا تھا۔

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو بلند کردیا (اور یہ کہا کہ) جو کچھ ہم نے تم کو دیا ہے اس کو مضبوطی سے تھامو [1] اور (جو کچھ کہا جائے اسے ہوش سے) سنو۔ کہنے لگے : ہم نے (پہلے بھی) سن لیا تھا، مگر عمل نہیں کیا تھا (اب بھی ایسا ہی کریں گے) اور (دراصل) ان کے کفر کی نحوست سے ان کے دلوں میں بچھڑا بسا ہوا تھا۔ آپ (ان سے) کہیے کہ اگر تم مومن ہو تو کتنی بری ہیں وہ باتیں جو تمہارا ایمان تمہیں تلقین کر رہا ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس واقعے کی تفصیل اسی سورت میں پیچھے آیت نمبر 63 کے حاشیہ میں گذرچ کی اور بچھڑے کا واقعہ آیت 53 کے تحت۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْwa-idhاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. أَخَذْنَاakhadhnāلیا ہم نے
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِيثَٰقَكُمْmīthāqakumپکا وعدہ تم سے
    مادہ
    وثق
    اصل لفظ
    مِيثاق
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. وَرَفَعْنَاwarafaʿnāاور بلند کیا تم نے
    مادہ
    رفع
    اصل لفظ
    رَفَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. فَوْقَكُمُfawqakumuاوپر تمہارے
    مادہ
    فوق
    اصل لفظ
    فَوْق
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  6. ٱلطُّورَl-ṭūraطور کو
    مادہ
    طور
    اصل لفظ
    طُور
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. خُذُوا۟khudhūپکڑو / لے لو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. مَآmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  9. ءَاتَيْنَٰكُمātaynākumدیا ہم نے تم کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  10. بِقُوَّةٍbiquwwatinساتھ قوت کے
    مادہ
    قوي
    اصل لفظ
    قُوَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  11. وَٱسْمَعُوا۟wa-is'maʿūاور سنو
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. سَمِعْنَاsamiʿ'nāسنا ہم نے
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  14. وَعَصَيْنَاwaʿaṣaynāاور نافرمانی کی ہم نے
    مادہ
    عصي
    اصل لفظ
    عَصا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  15. وَأُشْرِبُوا۟wa-ush'ribūاوروہ پلادیئے گئے
    مادہ
    شرب
    اصل لفظ
    أُشْرِبُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  16. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. قُلُوبِهِمُqulūbihimuاپنے دلوں
    مادہ
    قلب
    اصل لفظ
    قَلْب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  18. ٱلْعِجْلَl-ʿij'laبچھڑے کو (کی محبت)
    مادہ
    عجل
    اصل لفظ
    عِجْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  19. بِكُفْرِهِمْbikuf'rihimاپنے کفر کی وجہ سے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كُفْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  20. قُلْqulکہ دیجئے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  21. بِئْسَمَاbi'samāکتنا برا ہے جو
    مادہ
    باس
    اصل لفظ
    بِئْسَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · اسمِ موصول
  22. يَأْمُرُكُمyamurukumحکم دیتا ہے تم کو
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  23. بِهِۦٓbihiساتھ اس (کفر) کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  24. إِيمَٰنُكُمْīmānukumایمان تمہارا
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    إِيمان
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  25. إِنinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  26. كُنتُمkuntumہو تم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  27. مُّؤْمِنِينَmu'minīnaمومن
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    مُؤْمِن
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

صدائے باز گشت اللہ تبارک و تعالیٰ بنی اسرائیل کی خطائیں مخالفتیں سرکشی اور حق سے روگردانی بیان فرما رہا ہے کہ طور پہاڑ جب سروں پر دیکھا تو اقرار کرلیا جب وہ ہٹ گیا تو پھر منکر ہوگئے۔ اس کی تفسیر بیان ہوچکی ہے بچھڑے کی محبت ان کے دلوں میں رچ گئی۔ جیسے کہ حدیث میں ہے کہ کسی چیز کی محبت انسان کو اندھا بہرا بنا دیتی ہے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اس بچھڑے کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلا کر اس کی راکھ کو ہوا میں اڑا کر دریا میں ڈال دیا تھا جس پانی کو بنی اسرائیل نے پی لیا اور اس کا اثر ان پر ظاہر ہوا گو بچھڑا نیست و نابود کردیا گیا لیکن ان کے دلوں کا تعلق اب بھی اس معبود باطل سے لگا رہا دوسری آیت کا مطلب یہ ہے کہ تم ایمان کا دعویٰ کس طرح کرتے ہو ؟ اپنے ایمان پر نظر نہیں ڈالتے ؟ بار بار کی عہد شکنیاں کئی بار کے کفر بھول گئے ؟ حضرت موسیٰ کے سامنے تم نے کفر کیا ان کے بعد کے پیغمبروں کے ساتھ تم نے سرکشی کی یہاں تک کہ افضل الانبیاء ختم المرسلین حضرت محمد مصطفے ٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کو بھی نہ مانا جو سب سے بڑا کفر ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir