البقرة ⁦۲:۳۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۷ · پارہ ۱

قُلۡنَا ٱهۡبِطُواْ مِنۡهَا جَمِيعٗاۖ فَإِمَّا يَأۡتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدٗى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ

Qulna ihbitoo minhajameeAAan fa-imma ya/tiyannakum minnee hudan faman tabiAAahudaya fala khawfun AAalayhim wala hum yahzanoon

تراجم

ہم نے کہا تم سب یہاں سے چلے جاؤ، جب کبھی تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے تو اس کی تابعداری کرنے والوں پر کوئی خوف وغم نہیں۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

ہم نے کہا اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ پھر اگر میری طرف سے کوئی ہدایت تمہیں پہنچے تو جو لوگ میری ہدایت کی پیروی کریں گے ان کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ کسی غم میں مبتلا ہوں گے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْنَاqul'nāکہا ہم نے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱهْبِطُوا۟ih'biṭūاتر جاؤ
    مادہ
    هبط
    اصل لفظ
    يَهْبِطُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِنْهَاmin'hāاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. جَمِيعًاjamīʿanسب کے سب / سب ہی
    مادہ
    جمع
    اصل لفظ
    جَمِيع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. فَإِمَّاfa-immāپھر اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  6. يَأْتِيَنَّكُمyatiyannakumآجائے تمہارے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
  7. مِّنِّىminnīمیری طرف سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. هُدًىhudanکوئی ہدایت
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هُدًى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. فَمَنfamanتو جس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ شرط
  10. تَبِعَtabiʿaپیروی کی
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    تَبِعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. هُدَاىَhudāyaمیری ہدایت کی
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هُدًى
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  12. فَلَاfalāتو نہیں ہوگا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ نفی
  13. خَوْفٌkhawfunکوئی خوف / ڈر
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خَوْف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. عَلَيْهِمْʿalayhimاوپر ان کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  15. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  16. هُمْhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  17. يَحْزَنُونَyaḥzanūnaغمگین ہوں گے
    مادہ
    حزن
    اصل لفظ
    يَحْزُن
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

جنت کے حصول کی شرائط جنت سے نکالتے ہوئے جو ہدایت حضرت آدم حضرت حوا اور ابلیس کو دی گئی اس کا بیان یہاں ہو رہا ہے کہ ہماری طرف سے کتابیں انبیاء اور رسول بھیجے جائیں گے، معجزات ظاہر کئے جائیں گے، دلائل بیان فرمائے جائیں گے، راہ حقوق واضح کردی جائے گی، آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی آئیں گے، آپ پر قرآن کریم بھی نازل فرمایا جائے گا، جو بھی اپنے زمانے کی کتاب اور نبی کی تابعداری کرے گا اسے آخرت کے میدان میں کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ ہی دنیا کے کھو جانے پر کوئی غم ہوگا۔ سورة طہ میں بھی یہی فرمایا گیا ہے کہ میری ہدایت کی پیروی کرنے والے نہ گمراہ ہوں گے، نہ بدبخت و بےنصیب۔ مگر میری یاد سے منہ موڑنے والے دنیا کی تنگی اور آخرت کے اندھا پن کے عذاب میں گرفتار ہوں گے۔ یہاں بھی فرمایا کہ انکار اور تکذب کرنے والے ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔ ابن جریر کی حدیث میں ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ جو اصلی جہنمی ہیں انہیں تو جہنم میں نہ موت آئے گی، نہ ہی خوشگوار زندگی ملے گی، ہاں جن موحد، متبع، سنت لوگوں کو ان کی بعض خطاؤں پر جہنم میں ڈالا جائے گا یہ جل کر کوئلے ہو ہو کر مرجائیں گے اور پھر شفاعت کی وجہ سے نکال لئے جائیں گے۔ صحیح مسلم شریف میں بھی یہ حدیث ہے کہ بعض تو کہتے ہیں دوسری دفعہ جنت سے نکل جانے کے حکم کو ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ یہاں دوسرے احکام بیان کرنا تھے اور بعض کہتے ہیں پہلی مرتبہ جنت سے آسمان اول اتار دیا گیا تھا دوبارہ آسمان اول سے زمین کی طرف اتارا گیا لیکن صحیح قول پہلا ہی ہے واللہ اعلم۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir