مريم ۱۹:۸۲
كَلَّاۚ سَيَكۡفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمۡ وَيَكُونُونَ عَلَيۡهِمۡ ضِدًّا
Kalla sayakfuroona biAAibadatihimwayakoonoona AAalayhim didda
تراجم
لیکن ایسا ہرگز ہونا نہیں۔ وه تو ان کی پوجا سے منکر ہو جائیں گے، اور الٹے ان کے دشمن[1] بن جائیں گے.
- عِزًّا کا مطلب ہے یہ معبود ان کے لئے عزت کا باعث اور مددگار ہوں گے اور ضِدًّا کے معنی ہیں دشمن، جھٹلانے والے اور ان کے خلاف دوسروں کے مددگار۔ یعنی یہ معبود ان کے گمان کے برعکس ان کے حمایتی ہونے کی بجائے، ان کے دشمن، ان کو جھٹلانے والے اور ان کے خلاف ہونگے۔
یہ سب غلط بات ہے ! وہ تو ان کی عبادت ہی کا انکار کردیں گے، اور الٹے ان کے مخالف ہوجائیں گے۔
لفظ بہ لفظ
- كَلَّاkallāہرگز نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- كَلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ردع
- سَيَكْفُرُونَsayakfurūnaعنقریب وہ کفر کریں گے۔ انکار کریں گے
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كَفَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استقبال · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِعِبَادَتِهِمْbiʿibādatihimان کی عبادت کا
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عِبادَت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَيَكُونُونَwayakūnūnaاور وہ ہوجائیں گے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- عَلَيْهِمْʿalayhimان کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- ضِدًّاḍiddanخلاف ۔ مخالف
- مادہ
- ضدد
- اصل لفظ
- ضِدّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
لیکن ایسا ہرگز نہیں۔ وہ تو پوجا سے منکر ہوجائیں گے، الٹے ان کے دشمن (١) بن جائیں گے۔ ٨٢۔١ عِزًّا کا مطلب ہے یہ معبود ان کے لئے عزت کا باعث اور مددگار ہوں گے اور ضِدًّا کے معنی ہیں، دشمن، جھٹلانے والے اور ان کے خلاف دوسروں کے مددگار۔ یعنی یہ معبود ان کے گمان کے برعکس ان کے حمایتی ہونے کی بجائے، ان کے دشمن، ان کو جھٹلانے والے اور ان کے خلاف ہونگے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan