مريم ⁦۱۹:۳۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۷ · پارہ ۱۶

وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيۡنَ مَا كُنتُ وَأَوۡصَٰنِي بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱلزَّكَوٰةِ مَا دُمۡتُ حَيّٗا

WajaAAalanee mubarakan aynamakuntu waawsanee bissalati wazzakatima dumtu hayya

تراجم

اور اس نے مجھے بابرکت کیا ہے[1] جہاں بھی میں ہوں، اور اس نے مجھے نماز اور زکوٰة کا حکم دیا ہے جب تک بھی میں زنده رہوں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اللہ کے دین میں ثابت قدم، یا ہرچیز میں زیادتی، برتری اور کامیابی میرا مقدر ہے یا لوگوں کے لئے نافع، نیکی کے کام کرنے کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا۔ (فتح القدیر)

اور جہاں بھی میں رہوں، مجھے بابرکت بنایا ہے، اور جب تک زندہ رہوں، مجھے نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی جب تک میں اس دنیا میں زندہ رہوں گا مجھ پر نماز اور زکوٰۃ فرض رہے گی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَعَلَنِىwajaʿalanīاور بنایا مجھ کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. مُبَارَكًاmubārakanمبارک
    مادہ
    برك
    اصل لفظ
    مُبارَك
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. أَيْنَaynaجہاں کہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَيْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  4. مَاmāجہاں کہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  5. كُنتُkuntuمیں ہوں
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. وَأَوْصَٰنِىwa-awṣānīاور تاکید کی مجھے
    مادہ
    وصي
    اصل لفظ
    أَوْصا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. بِٱلصَّلَوٰةِbil-ṣalatiنماز کی
    مادہ
    صلو
    اصل لفظ
    صَلاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  8. وَٱلزَّكَوٰةِwal-zakatiاور زکوۃ کی
    مادہ
    زكو
    اصل لفظ
    زَكاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  9. مَاmāجب تک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  10. دُمْتُdum'tuمیں رہوں
    مادہ
    دوم
    اصل لفظ
    دامُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. حَيًّاḥayyanزندہ
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    حَيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور اس نے مجھے بابرکت کیا ہے (١) جہاں بھی میں ہوں، اور اس نے مجھے نماز اور زکوۃ کا حکم دیا ہے جب تک بھی میں زندہ رہوں ٣١۔١ اللہ کے دین میں ثابت قدم، یا ہرچیز میں زیادتی، برتری اور کامیابی میرا مقدر ہے یا لوگوں کے لئے نافع، نیکی کے کام کرنے کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا۔ (فتح القدیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan