الكهف ⁦۱۸:۹۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۳ · پارہ ۱۶

قَالُواْ يَٰذَا ٱلۡقَرۡنَيۡنِ إِنَّ يَأۡجُوجَ وَمَأۡجُوجَ مُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَهَلۡ نَجۡعَلُ لَكَ خَرۡجًا عَلَىٰٓ أَن تَجۡعَلَ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَهُمۡ سَدّٗا

Qaloo ya tha alqarnayniinna ya/jooja wama/jooja mufsidoona fee al-ardi fahalnajAAalu laka kharjan AAala an tajAAala baynanawabaynahum sadda

تراجم

انہوں نے کہا اے ذوالقرنین[1] ! یاجوج ماجوج اس ملک میں (بڑے بھاری) فسادی ہیں[2]، تو کیا ہم آپ کے لئے کچھ خرچ کا انتظام کر دیں؟ (اس شرط پر کہ) آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ذو القرنین سے یہ خطاب یا تو کسی ترجمان کے ذریعے ہوا ہوگا یا اللہ تعالٰی نے ذوالقرنین کو جو خصوصی اسباب ووسائل مہیا فرمائے تھے، انہی میں مختلف زبانوں کا علم بھی ہو سکتا ہے اور یوں یہ خطاب براہ راست بھی ہو سکتا ہے۔
  2. یاجوج و ماجوج یہ دو قومیں ہیں اور حدیث صحیح کے مطابق نسل انسانی میں سے ہیں اور ان کی تعداد، دوسری انسانی نسلوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگی اور انہی سے جہنم زیادہ بھرے گی۔ (صحيح بخاري- تفسير سورة الحج- والرقاق، باب إن زلزلة الساعة شيء عظيم- ومسلم- كتاب الإيمان، باب قوله يقول الله لآدم، أخرج بعث النار)

انہوں نے کہا : اے ذوالقرنین ! یاجوج اور ماجوج اس زمین میں فساد پھیلانے والے لوگ ہیں۔ تو کیا ہم آپ کو کچھ مال کی پیش کش کرسکتے ہیں، جس کے بدلے آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی دیوار بنادیں ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یا جوج ماجوج دو وحشی قبیلے تھے جو ان پہاڑوں کے پیچھے رہتے تھے اور تھوڑے تھوڑے وقفوں سے وہ پہاڑوں کے درمیان درے سے اس علاقے میں آکر قتل و غارت گری کا بازار گرم کردیتے تھے، علاقے کے لوگ ان سے پریشان تھے، اس لئے انہوں نے ذوالقرنین کو دیکھا کہ وہ بڑے وسائل کے مالک ہیں تو ان سے درخواست کی کہ پہاڑوں کے درمیان جو درہ ہے اسے ایک دیوار بناکر بند کردیں ؛ تاکہ یاجوج ماجوج کا راستہ بند ہوجائے، اور وہ یہاں آکر فساد نہ پھیلا سکیں، اس کام کے لئے انہوں نے کچھ مال کی بھی پیش کش کی۔ لیکن حضرت ذو القرنین نے کوئی معاوضہ لینے سے انکار کردیا، البتہ یہ کہا کہ تم اپنی افرادی طاقت سے میری مدد کرو تو میں یہ دیوار بلا معاوضہ بنا دوں گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. يَٰذَاyādhāاے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  3. ٱلْقَرْنَيْنِl-qarnayniاے ذوالقرنین
    مادہ
    قرن
    اصل لفظ
    قَرْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  5. يَأْجُوجَyajūjaیاجوج
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    يَأْجُوج
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. وَمَأْجُوجَwamajūjaاور ماجوج
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَأْجُوج
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  7. مُفْسِدُونَmuf'sidūnaفساد کرنے والے ہیں
    مادہ
    فسد
    اصل لفظ
    مُفْسِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. فَهَلْfahalتو کیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
  11. نَجْعَلُnajʿaluہم بنائیں
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. لَكَlakaتیرے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. خَرْجًاkharjanخراج۔ ٹیکس
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    خَرْج
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. عَلَىٰٓʿalāاس بات پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  16. تَجْعَلَtajʿalaتو بنائے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  17. بَيْنَنَاbaynanāہمارے درمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  18. وَبَيْنَهُمْwabaynahumاور ان کے درمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  19. سَدًّاsaddanایک بند۔ روک
    مادہ
    سدد
    اصل لفظ
    سَدّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

انہوں نے کہا اے ذوالقر نین! (١) یاجوج ماجوج اس ملک میں (بڑے بھاری) فسادی، (٢) ہیں تو کیا ہم آپ کے لئے کچھ خرچ کا انتظام کردیں؟ (اس شرط پر کہ) آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنا دیں۔ ٩٤۔١ ذو القرنین سے یہ خطاب یا تو کسی ترجمان کے ذریعے ہوا ہوگا یا اللہ تعالٰی نے ذوالقرنین کو جو خصوصی اسباب ووسائل مہیا فرمائے تھے، انہی میں مختلف زبانوں کا علم بھی ہو سکتا ہے اور یوں یہ خطاب براہ راست بھی ہو سکتا ہے۔ ٩٤۔٢ یاجوج و ماجوج یہ دو قومیں ہیں اور حدیث صحیح کے مطابق نسل انسانی میں سے ہیں اور ان کی تعداد، دوسری انسانی نسلوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگی اور انہی سے جہنم زیادہ بھرے گی (صحیح بخاری)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan