الكهف ۱۸:۹۳
حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ بَيۡنَ ٱلسَّدَّيۡنِ وَجَدَ مِن دُونِهِمَا قَوۡمٗا لَّا يَكَادُونَ يَفۡقَهُونَ قَوۡلٗا
Hatta itha balaghabayna assaddayni wajada min doonihima qawman layakadoona yafqahoona qawla
تراجم
یہاں تک کہ جب دو دیواروں[1] کے درمیان پہنچا ان دونوں کے پرے اس نے ایک ایسی قوم پائی جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھی.[2]
- اس سے مراد دو پہاڑ ہیں جو ایک دوسرے کے مقابل تھے، ان کے درمیان کھائی تھی، جس سے یاجوج و ماجوج ادھر آبادی میں آ جاتے اور اودھم مچاتے اور قتل وغارت گری کا بازار گرم کرتے۔
- یعنی اپنی زبان کے سوا کسی اور کی زبان نہیں سمجھتے تھے۔
یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے تو انہیں ان پہاڑوں سے پہلے کچھ لوگ ملے جن کے بارے میں ایسا لگتا تھا کہ وہ کوئی بات نہیں سمجھتے۔ [1]
- : یہ ذوالقرنین کا تیسرا سفر ہے، قرآن کریم نے اس سفر کی سمت متعین نہیں فرمائی، لیکن بیشتر مفسرین کا خیال یہ ہے کہ یہ سفر شمال میں دنیا کی انتہائی آبادی کی طرف ہوا تھا، یہاں کے لوگوں کی زبان بالکل مختلف تھی، اور شاید حلیہ بھی ایسا ہو کہ ان میں سمجھ کے آثار نظر نہ آتے ہوں، اور آگے ان سے جو گفتگو ہوئی ہے وہ یا تو کسی ترجمان کے ذریعے ہوئی ہوگی یا اشاروں سے۔
لفظ بہ لفظ
- حَتَّىٰٓḥattāیہاں تک کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- حَتَّى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ابتدا
- إِذَاidhāجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذا
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- بَلَغَbalaghaوہ پہنچا
- مادہ
- بلغ
- اصل لفظ
- بَلَغَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بَيْنَbaynaدرمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان
- ٱلسَّدَّيْنِl-sadayniدو پہاڑوں کے
- مادہ
- سدد
- اصل لفظ
- سَدّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَجَدَwajadaاس نے پایا
- مادہ
- وجد
- اصل لفظ
- وَجَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- دُونِهِمَاdūnihimāان کے علاوہ
- مادہ
- دون
- اصل لفظ
- دُون
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- قَوْمًاqawmanایک قوم کو
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّاlāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يَكَادُونَyakādūnaقریب تھے
- مادہ
- كود
- اصل لفظ
- كادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَفْقَهُونَyafqahūnaکہ سمجھتے
- مادہ
- فقه
- اصل لفظ
- يَفْقَهُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- قَوْلًاqawlanبات کو
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قَوْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
یہاں تک کہ جب وہ دو دیواروں (١) کے درمیان پہنچا ان دونوں کے پرے اس نے ایک ایسی قوم پائی جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھی (٢) ٩٣۔١ اس سے مراد دو پہاڑ ہیں جو ایک دوسرے کے مقابل تھے، ان کے درمیان کھائی تھی، جس سے یاجوج و ماجوج ادھر آبادی میں آ جاتے اور اودھم مچاتے اور قتل وغارت گری کا بازار گرم کرتے۔ ٩٣۔٢ یعنی اپنی زبان کے سوا کسی اور کی زبان نہیں سمجھتے تھے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan