الكهف ⁦۱۸:۶۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۱ · پارہ ۱۵

قَالَ ذَٰلِكَ مَا كُنَّا نَبۡغِۚ فَٱرۡتَدَّا عَلَىٰٓ ءَاثَارِهِمَا قَصَصٗا

Qala thalika ma kunnanabghi fartadda AAala atharihimaqasasa

تراجم

موسیٰ نے کہا یہی تھا جس کی تلاش میں ہم تھے چنانچہ وہیں سے اپنے قدموں کے نشان ڈھونڈتے ہوئے واپس[1] لوٹے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے کہا، اللہ کے بندے! جہاں مچھلی زندہ ہو کر غائب ہوئی تھی، وہی تو ہمارا مطلوبہ مقام تھا، جس کی تلاش میں ہم سفر کر رہے ہیں۔ چنانچہ اپنے نشانات دیکھتے ہوئے پیچھے لوٹے اور اسی مجمع البحرین پر واپس آگئے۔ قَصَصَا کے معنی ہیں پیچھے لگنا، پیچھے پیچھے چلنا۔ یعنی نشانات قدم کو دیکھتے ہوئے ان کے پیچھے پیچھے چلتے رہے۔

موسیٰ نے کہا : اسی بات کی تو ہمیں تلاش تھی۔ [1] چنانچہ دونوں اپنے قدموں کے نشان دیکھتے ہوئے واپس لوٹے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت موسیٰ ؑ کو یہی علامت بتائی گئی تھی کہ جس جگہ پر مچھلی گم ہوگی وہیں حضرت خضر ؑ سے ملاقات ہوگی، اس لئے حضرت یوشع ؑ نے تو ڈرتے ڈرتے یہ واقعہ ذکر کیا تھا، لیکن حضرت موسیٰ ؑ اسے سن کر خوش ہوئے کہ منزل مقصود کا پتہ لگ گیا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqāla(موسیٰ نے) کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ذَٰلِكَdhālikaیہی ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  3. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. كُنَّاkunnāتھے ہم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. نَبْغِnabghiہم چاہتے
    مادہ
    بغي
    اصل لفظ
    بَغَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. فَٱرْتَدَّاfa-ir'taddāتو وہ دونوں پلٹے
    مادہ
    ردد
    اصل لفظ
    ارْتَدَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. عَلَىٰٓʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ءَاثَارِهِمَاāthārihimāاپنے نشانوں
    مادہ
    اثر
    اصل لفظ
    أَثَر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. قَصَصًاqaṣaṣanنشان قدم تلاش کرتے ہوئے
    مادہ
    قصص
    اصل لفظ
    قَصَص
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

موسٰی نے کہا یہی تھا، جس کی تلاش میں ہم تھے چنانچہ وہیں سے اپنے قدموں کے نشان ڈھونڈتے (١) ہوئے واپس لوٹے۔ ٦٤۔١ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا، اللہ کے بندے! جہاں مچھلی زندہ ہو کر غائب ہوئی تھی، وہی تو ہمارا مطلوبہ مقام تھا، جس کی تلاش میں ہم سفر کر رہے ہیں۔ چنانچہ اپنے نشانات دیکھتے ہوئے پیچھے لوٹے اور اسی مجمع البحرین پر واپس آگئے۔ قَصَصَا کے معنی ہیں پیچھے لگنا، پیچھے پیچھے چلنا۔ یعنی نشانات قدم کو دیکھتے ہوئے ان کے پیچھے پیچھے چلتے رہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan