الكهف ۱۸:۲۹
وَقُلِ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكُمۡۖ فَمَن شَآءَ فَلۡيُؤۡمِن وَمَن شَآءَ فَلۡيَكۡفُرۡۚ إِنَّآ أَعۡتَدۡنَا لِلظَّٰلِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمۡ سُرَادِقُهَاۚ وَإِن يَسۡتَغِيثُواْ يُغَاثُواْ بِمَآءٖ كَٱلۡمُهۡلِ يَشۡوِي ٱلۡوُجُوهَۚ بِئۡسَ ٱلشَّرَابُ وَسَآءَتۡ مُرۡتَفَقًا
Waquli alhaqqu min rabbikum faman shaafalyu/min waman shaa falyakfur inna aAAtadnaliththalimeena naran ahatabihim suradiquha wa-in yastagheethoo yughathoobima-in kalmuhli yashwee alwujooha bi/sa ashsharabuwasaat murtafaqa
تراجم
اور اعلان کردے کہ یہ سراسر برحق قرآن تمہارے رب کی طرف سے ہے۔ اب جو چاہے ایمان ﻻئے اور جو چاہے کفر کرے۔ ﻇالموں کے لئے ہم نے وه آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں انہیں گھیر لیں گی۔ اگر وه فریاد رسی چاہیں گے تو ان کی فریاد رسی اس پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو چہرے بھون دے گا، بڑا ہی برا پانی ہے اور بڑی بری آرام گاه (دوزخ) ہے.
اور کہہ دو کہ : حق تو تمہارے رب کی طرف سے آچکا ہے۔ اب جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے کفر اختیار کرے۔ [1] ہم نے بیشک (ایسے) ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیرے میں لے لیں گی، اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد کا جواب ایسے پانی سے دیا جائے گا جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا، (اور) چہروں کو بھون کر رکھ دے گا۔ کیسا بدترین پانی، اور کیسی بری آرام گاہ !۔
- : یعنی حق کے واضح ہوجانے کے بعد دنیا میں کسی کو ایمان لانے پر زبردستی مجبور نہیں کیا جاسکتا، البتہ جو شخص ایمان نہیں لائے گا، اس کو آخرت میں بیشک ایک خوفناک عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لفظ بہ لفظ
- وَقُلِwaquliاور کہہ دیجئے کہ
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْحَقُّl-ḥaquحق
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- رَّبِّكُمْrabbikumتمہارے رب کی طرف (سے) ہے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَمَنfamanتو جو کوئی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · اسمِ موصول
- شَآءَshāaچاہے
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فَلْيُؤْمِنfalyu'minپس چاہیے کہ ایمان لے آئے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · لامِ امر · فعل
- وَمَنwamanاور جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- شَآءَshāaچاہے
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فَلْيَكْفُرْfalyakfurپس چاہیے کہ کفر کرے
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كَفَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · لامِ امر · فعل
- إِنَّآinnāبیشک ہم نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- أَعْتَدْنَاaʿtadnāتیار کی ہم نے
- مادہ
- عتد
- اصل لفظ
- أَعْتَدَتْ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لِلظَّٰلِمِينَlilẓẓālimīnaظالموں کے لئے
- مادہ
- ظلم
- اصل لفظ
- ظالِم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- نَارًاnāranایک آگ
- مادہ
- نور
- اصل لفظ
- نار
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَحَاطَaḥāṭaگھیر لیں گی
- مادہ
- حوط
- اصل لفظ
- أَحاطَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِهِمْbihimان کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- سُرَادِقُهَاsurādiquhāاس کی طنابیں/لپٹیں
- مادہ
- سردق
- اصل لفظ
- سُرادِق
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَإِنwa-inاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- يَسْتَغِيثُوا۟yastaghīthūوہ فریاد کریں گے
- مادہ
- غوث
- اصل لفظ
- اسْتَغاثَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يُغَاثُوا۟yughāthūفریاد رسی کئے جائیں گے
- مادہ
- غوث
- اصل لفظ
- يُغاثُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِمَآءٍbimāinساتھ پانی کے
- مادہ
- موه
- اصل لفظ
- ماء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- كَٱلْمُهْلِkal-muh'liتیل کی تلچھٹ کی طرح
- مادہ
- مهل
- اصل لفظ
- مُهْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- يَشْوِىyashwīجو بھون ڈالے گا
- مادہ
- شوي
- اصل لفظ
- يَشْوِي
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْوُجُوهَl-wujūhaچہروں کو
- مادہ
- وجه
- اصل لفظ
- وَجْه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- بِئْسَbi'saکتنی بری ہے
- مادہ
- باس
- اصل لفظ
- بِئْسَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلشَّرَابُl-sharābuپینے کی چیز
- مادہ
- شرب
- اصل لفظ
- شَراب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَسَآءَتْwasāatاور کتنا برا ہے
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- ساءَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- مُرْتَفَقًاmur'tafaqanمقام/ دوستی
- مادہ
- رفق
- اصل لفظ
- مُرْتَفَق
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جہنم کی دیواریں جو کچھ میں اپنے رب کے پاس سے لایا ہوں وہی حق صدق اور سچائی ہے شک شبہ سے بالکل خالی۔ اب جس کا جی چاہے مانے نہ چاہے نہ مانے۔ نہ ماننے والوں کے لئے آگ جہنم تیار ہے، جس کی چار دیواری کے جیل خانے میں یہ بےبس ہوں گے۔ حدیث میں ہے کہ جہنم کی چار دیواری کی وسعت چالیس چالیس سال کی راہ کی ہے (مسند احمد) اور خود وہ دیواریں بھی آگ کی ہیں۔ اور روایت میں ہے سمندر بھی جہنم ہے پھر اس آیت کی تلاوت فرمائی اور فرمایا واللہ نہ اس میں جاؤں جب تک بھی زندہ رہوں اور نہ اس کا کوئی قطرہ مجھے پہنچے۔ مہل کہتے ہیں غلیظ پانی کو جیسے زیتون کے تیل کی تلچھٹ اور جیسے خون اور پیپ جو بیحد گرم ہو۔ حضرت ابن مسعود نے ایک مرتبہ سونا پگھلایا جب وہ پانی جیسا ہوگیا اور جوش مارنے لگا فرمایا مھل کی مشابہت اس میں ہے جہنم کا پانی بھی سیاہ ہے، وہ خود بھی سیاہ ہے، جہنمی بھی سیاہ ہیں۔ مھل سیاہ رنگ، بدبودار، غلیظ گندی، سخت گرم چیز ہے، چہرے کے پاس جاتے ہی کھال جھلس کر اس میں آپڑے گی۔ قرآن میں ہے وہ پیپ پلائے جائیں گے بمشکل ان کے حلق سے اترے گی۔ چہرے کے پاس آتے ہی کھال جل کر گرپڑے گی پیتے ہی آنتیں کٹ جائیں گی انکی ہائے وائے شور و غل پر یہ پانی انکو پینے کو دیا جائے گا۔ بھوک کی شکایت پر زقوم کا درخت دیا جائے گا جس سے ان کی کھالیں اس طرح جسم چھوڑ کر اتر جائیں گی کہ ان کے پہچاننے والا ان کھالوں کو دیکھ کر بھی پہچان لے، پھر پیاس کی شکایت پر سخت گرم کھولتا ہوا پانی ملے گا جو منہ کے پس پہنچتے ہی تمام گوشت کو بھون ڈالے گا۔ ہائے کیا برا پانی ہے یہ وہ گرم پانی پلایا جائے گا، انکا ٹھکانہ انکی منزل انکا گھر انکی آرام گاہ بھی نہایت بری ہے۔ جیسے اور آیت میں ( اِنَّهَا سَاۗءَتْ مُسْتَــقَرًّا وَّمُقَامًا 66) 25 ۔ الفرقان :66) وہ بڑی جگہ اور بیحد کٹھن منزل ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir