الكهف ⁦۱۸:۱۰۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۴ · پارہ ۱۶

ٱلَّذِينَ ضَلَّ سَعۡيُهُمۡ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَهُمۡ يَحۡسَبُونَ أَنَّهُمۡ يُحۡسِنُونَ صُنۡعًا 

Allatheena dalla saAAyuhumfee alhayati addunya wahum yahsaboonaannahum yuhsinoona sunAAa

تراجم

وه ہیں کہ جن کی دنیوی زندگی کی تمام تر کوششیں بیکار ہوگئیں اور وه اسی گمان میں رہے کہ وه بہت اچھے کام کر رہے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اعمال ان کے ایسے ہیں جو اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہیں، لیکن بزم خویش سمجھتے یہ ہیں کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔ اس سے مراد کون ہیں؟ بعض کہتے ہیں، یہود وانصار ہیں، بعض کہتے ہیں مخالفین اور دیگر اہل بدعت ہیں، بعض کہتے ہیں کہ مشرکین ہیں۔ صحیح بات یہ ہے کہ آیت عام ہے جس میں ہر وہ فرد اور گروہ شامل ہے جس کے اندر مذکورہ صفات ہوں گی۔ آگے ایسے ہی لوگوں کی بابت مزید وعیدیں بیان کی جا رہی ہیں۔

یہ وہ لوگ ہیں کہ دنیوی زندگی میں ان کی ساری دوڑ دھوپ سیدھے راستے سے بھٹکی رہی، اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس آیت کریمہ نے یہ بڑی حقیقت واضح فرمائی ہے کہ کسی عمل کے مقبول ہونے کے لئے صرف خلوص نیت کافی نہیں ہے، بلکہ راستے کا سیدھا ہونا بھی ضروری ہے، بہت سے کافر خلوص کے ساتھ ایک کام کو اچھا سمجھ کر کرتے ہیں، لیکن چونکہ وہ کام انہوں نے خود اپنی طرف سے گھڑا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ یا اس کے بھیجے ہوئے پیغمبروں کی طرف اس کام کی کوئی سند نہیں ہوتی، اس لئے وہ ساری محنت اکارت ہو کر رہ جاتی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  2. ضَلَّḍallaگم ہوگئی
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    ضَلَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. سَعْيُهُمْsaʿyuhumان کی کوشش
    مادہ
    سعي
    اصل لفظ
    سَعْي
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. ٱلْحَيَوٰةِl-ḥayatiزندگی
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    حَياة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کی
    مادہ
    دنو
    اصل لفظ
    دُنْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. وَهُمْwahumاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  8. يَحْسَبُونَyaḥsabūnaسمجھتے ہیں
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حَسِبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. أَنَّهُمْannahumبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  10. يُحْسِنُونَyuḥ'sinūnaاچھے کررہے ہیں
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    أَحْسَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. صُنْعًاṣun'ʿanکام
    مادہ
    صنع
    اصل لفظ
    صُنْع
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

وہ ہیں کہ جن کی دنیاوی زندگی کی تمام تر کوششیں بےکار ہو گیئں اور وہ اسی گمان میں رہے کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں (١)۔ ١٠٤۔١ یعنی اعمال ان کے ایسے ہیں جو اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہیں، لیکن بزم خویش سمجھتے یہ ہیں کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔ اس سے مراد کون ہیں بعض کہتے ہیں، یہود وانصار ہیں، بعض کہتے ہیں مخالفین اور دیگر اہل بدعت ہیں، بعض کہتے ہیں کہ مشرکین ہیں۔ صحیح بات یہ ہے کہ آیت عام ہے جس میں ہر وہ فرد اور گروہ شامل ہے جس کے اندر مذکورہ صفات ہوں گی۔ آگے ایسے ہی لوگوں کی بابت مزید سزا دینے کے وعدے بیان کیے جا رہے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan