الإسراء ⁦۱۷:۷۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸۹ · پارہ ۱۵

وَإِن كَادُواْ لَيَفۡتِنُونَكَ عَنِ ٱلَّذِيٓ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ لِتَفۡتَرِيَ عَلَيۡنَا غَيۡرَهُۥۖ وَإِذٗا لَّٱتَّخَذُوكَ خَلِيلٗا

Wa-in kadoo layaftinoonaka AAani allatheeawhayna ilayka litaftariya AAalayna ghayrahuwa-ithan lattakhathooka khaleela

تراجم

یہ لوگ آپ کو اس وحی سے جو ہم نے آپ پر اتاری ہے بہکانا چاہتے کہ آپ اس کے سوا کچھ اور ہی ہمارے نام سے گھڑ گھڑالیں، تب تو آپ کو یہ لوگ اپنا ولی دوست بنا لیتے.

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور (اے پیغمبر) جو وحی ہم نے تمہارے پاس بھیجی ہے، یہ (کافر) لوگ تمہیں فتنے میں ڈال کر اس سے ہٹانے لگے تھے، تاکہ تم اس کے بجائے کوئی اور بات ہمارے نام پر گھڑ کر پیش کرو، اور اس صورت میں یہ تمہیں اپنا گہرا دوست بنا لیتے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنwa-inاور اگر چہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  2. كَادُوا۟kādūقریب تھا
    مادہ
    كود
    اصل لفظ
    كادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. لَيَفْتِنُونَكَlayaftinūnakaکہ وہ دھوکہ دیں تجھ کو/ فتنے میں ڈالیں تجھ کو
    مادہ
    فتن
    اصل لفظ
    فَتَنُ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  4. عَنِʿaniاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. ٱلَّذِىٓalladhīچیز کے بارے میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  6. أَوْحَيْنَآawḥaynāہم نے وحی
    مادہ
    وحي
    اصل لفظ
    أَوْحَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. إِلَيْكَilaykaآپ کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. لِتَفْتَرِىَlitaftariyaتاکہ تم گھڑ سکو
    مادہ
    فري
    اصل لفظ
    افْتَرَى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  9. عَلَيْنَاʿalaynāہم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. غَيْرَهُۥghayrahuاس کے علاوہ
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. وَإِذًاwa-idhanاور تب البتہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذًا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جواب
  12. لَّٱتَّخَذُوكَla-ittakhadhūkaوہ بنالیتے تجھ کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  13. خَلِيلًاkhalīlanدوست
    مادہ
    خلل
    اصل لفظ
    خَلِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

مکار و فجار کی چلاکیوں سے اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے رسول کو بچاتا رہا آپ کو معصوم اور ثابت قدم ہی رکھا خود ہی آپ کا ولی و ناصر رہا اپنی ہی حفاظت اور صیانت میں ہمیشہ آپ کو رکھا آپ کی تائید اور نصرت برابر کرتا رہا آپ کے دین کو دنیا کے تمام دینوں پر غالب کردیا آپ کے مخالفین کے بلند بانگ ارادوں کو پست کردیا مشرق سے مغرب تک آپ کا کلمہ پھیلا دیا اسی کا بیان ان دونوں آیتوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر قیامت تک بیشمار درود وسلام بھیجتا رہے۔ آمین۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir