الإسراء ۱۷:۳۳
وَلَا تَقۡتُلُواْ ٱلنَّفۡسَ ٱلَّتِي حَرَّمَ ٱللَّهُ إِلَّا بِٱلۡحَقِّۗ وَمَن قُتِلَ مَظۡلُومٗا فَقَدۡ جَعَلۡنَا لِوَلِيِّهِۦ سُلۡطَٰنٗا فَلَا يُسۡرِف فِّي ٱلۡقَتۡلِۖ إِنَّهُۥ كَانَ مَنصُورٗا
Wala taqtuloo annafsa allateeharrama Allahu illa bilhaqqiwaman qutila mathlooman faqad jaAAalnaliwaliyyihi sultanan fala yusrif fee alqatli innahukana mansoora
تراجم
اور کسی جان کو جس کا مارنا اللہ نے حرام کردیا ہے ہرگز ناحق قتل نہ کرنا[1] اور جو شخص مظلوم ہونے کی صورت میں مار ڈاﻻ جائے ہم نے اس کے وارث کو طاقت دے رکھی ہے پس اسے چاہیئے کہ مار ڈالنے میں زیادتی نہ کرے بےشک وه مدد کیا گیا ہے.[2]
- حق کے ساتھ قتل کرنے کا مطلب قصاص میں قتل کرنا ہے، جس کو انسانی معاشرے کی زندگی اور امن و سکون کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح شادی شدہ زانی اور مرتد کو قتل کرنے کا حکم ہے۔
- یعنی مقتول کے وارثوں کو یہ حق یا غلبہ یا طاقت دی گئی ہے کہ وہ قاتل کو حاکم وقت کے شرعی فیصلہ کے بعد قصاص میں قتل کر دیں یا اس سے دیت لے لیں یا معاف کر دیں اور اگر قصاص ہی لینا ہے تو اس میں زیادتی نہ کریں کہ ایک کے بدلے میں دو یا تین چار کو مار دیں، یا اس کا مثلہ کر کے یا عذاب دے کر ماریں، مقتول کا وارث، مدد دیا گیا ہے، یعنی امرا وحکام کو اس کی مدد کرنے کی تاکید کی گئی ہے، اس لئے اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے نہ یہ کہ زیادتی کا ارتکاب کر کے اللہ کی ناشکری کرے۔
اور جس جان کو اللہ نے حرمت عطا کی ہے، اسے قتل نہ کرو، الا یہ کہ تمہیں (شرعا) اس کا حق پہنچتا ہو۔ [1] اور جو شخص مظلومانہ طور پر قتل ہوجائے تو ہم نے اس کے ولی کو (قصاص کا) اختیار دیا ہے۔ چنانچہ اس پر لازم ہے کہ وہ قتل کرنے میں حد سے تجاوز نہ کرے۔ [2] یقینا وہ اس لائق ہے کہ اس کی مدد کی جائے۔
- : کسی کو قتل کرنے کا حق صرف چند صورتوں میں پہنچا ہے جن میں سے ایک اہم صورت کا ذکر اگلے جملے میں آرہا ہے اور وہ یہ کہ کسی شخص کو ظالمانہ طور پر قتل کردیا گیا ہو تو اس کے ولی یعنی وارثوں کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ بدلے میں عدالتی کاروائی کے بعد قاتل کو قتل کریں، یا کروائیں، اس بدلے کو ”قصاص“ کہا جاتا ہے۔ 18: قاتل کو قصاص میں قتل کروانے کا حق تو اولیاء مقتول کو حاصل ہے لیکن اس سے زیادہ کسی کاروائی کا حق نہیں ہے۔ چنانچہ ہاتھ پاؤں یا دوسرے اعضاء کو کاٹنا یا قتل کرنے کے لیے کوئی زیادہ تکلیف دہ طریقہ اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔ ایسا کوئی طریقہ اختیار کیا جائے تو اسے قرآن کریم نے حد سے تجاوز قرار دیا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نہی
- تَقْتُلُوا۟taqtulūتم قتل کرو
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلنَّفْسَl-nafsaکسی جان کو
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلَّتِىallatīوہ جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- حَرَّمَḥarramaحرام کی
- مادہ
- حرم
- اصل لفظ
- حَرَّمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- إِلَّاillāمگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حصر
- بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کے ساتھ
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَمَنwamanاور جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- قُتِلَqutilaقتل کیا گیا
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَظْلُومًاmaẓlūmanظلم کے ساتھ
- مادہ
- ظلم
- اصل لفظ
- مَظْلُوم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَقَدْfaqadتو تحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ تحقیق
- جَعَلْنَاjaʿalnāبنایا ہم نے
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لِوَلِيِّهِۦliwaliyyihiاس کے ولی کے لئے
- مادہ
- ولي
- اصل لفظ
- وَلِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- سُلْطَٰنًاsul'ṭānanحق/ قوت
- مادہ
- سلط
- اصل لفظ
- سُلْطان
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَلَاfalāتو نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ نفی
- يُسْرِفyus'rifوہ زیادتی کرے/ حد سے بڑھے
- مادہ
- سرف
- اصل لفظ
- أَسْرَفَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فِّىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْقَتْلِl-qatliقتل کرنے
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- كَانَkānaہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَنصُورًاmanṣūranمدد کیا ہوا
- مادہ
- نصر
- اصل لفظ
- مَنصُور
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
ناحق قتل بغیر حق شرعی کے کسی کو قتل کرنا حرام ہے۔ بخاری مسلم میں ہے جو مسلمان اللہ کے واحد ہونے کی اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رسول ہونے کی شہادت دیتا ہو اس کا قتل تین باتوں کے سوا حلال نہیں۔ یا تو اس نے کسی کو قتل کیا ہو یا شادی شدہ ہو اور پھر زنا کیا ہو یا دین کو چھوڑ کر جماعت کو چھوڑ دیا ہو۔ سنن میں ہے ساری دنیا کا فنا ہوجانا اللہ کے نزدیک ایک مومن کی قتل سے زیادہ آسان ہے۔ اگر کوئی شخص ناحق دوسرے کے ہاتھوں قتل کیا گیا ہے تو اس کے وارثوں کو اللہ تعالیٰ نے قتل پر غالب کردیا ہے۔ اسے قصاص لینے اور دیت لینے اور بالکل معاف کردینے میں سے ایک کا اختیار ہے۔ ایک عجیب بات یہ ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) نے اس آیت کریمہ کے عموم سے حضرت معاویہ کی سلطنت پر استدلال کیا ہے کہ وہ بادشاہ بن جائیں گے اس لئے کہ حضرت عثمان (رض) انتہائی مظلومی کے ساتھ شہید کئے گئے تھے۔ حضرت معاویہ (رض) قاتلان حضرت عثمان (رض) کو حضرت علی (رض) سے طلب کرتے تھے کہ ان سے قصاص لیں اس لئے کہ یہ بھی اموی تھے اور حضرت عثمان (رض) بھی اموی تھے۔ حضرت علی (رض) اس میں ذرا ڈھیل کررہے تھے۔ ادھر حضرت علی (رض) کا مطالبہ حضرت معاویہ (رض) سے یہ تھا کہ ملک شام ان کے سپرد کردیں۔ حضرت معاویہ (رض) فرماتے ہیں تاوقتیکہ آپ قاتلان عثمان (رض) کو نہ دیں میں ملک شام کو آپ کی زیر حکومت نہ کروں گا چناچہ آپ نے مع کل اہل شام کے بیعت علی (رض) سے انکار کردیا۔ اس جھگڑے نے طول پکڑا اور حضرت معاویہ (رض) شام کے حکمران بن گئے۔ معجم طبرانی میں یہ روایت ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) نے رات کی گفتگو میں ایک دفعہ فرمایا کہ آج میں تمہیں ایک بات سناتا ہوں نہ تو وہ ایسی پوشیدہ ہے، نہ ایسی علانیہ حضرت عثمان (رض) کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، اس وقت میں نے حضرت علی (رض) کو مشورہ دیا کہ آپ یکسوئی اختیار کرلیں، واللہ اگر آپ کسی پتھر میں چھپے ہوئے۔ ہوں گے تو نکال لئے جائیں گے لیکن انہوں نے میری نہ مانی۔ اب ایک اور سنو اللہ کی قسم معاویہ تم پر بادشاہ ہوجائیں گے، اس لئے کہ اللہ کا فرمان ہے، جو مظلوم مار ڈالا جائے، ہم اس کے وارثوں کو غلبہ اور طاقت دیتے ہیں۔ پھر انہیں قتل کے بدلے میں قتل میں حد سے نہ گزرنا چاہئے الخ۔ سنو یہ قریشی تو تمہیں فارس و روم کے طریقوں پر آمادہ کردیں گے اور سنو تم پر نصاری اور یہود اور مجوسی کھڑے ہوجائیں گے اس وقت جس نے معروف کو تھام لیا اس نے نجات پا لی اور جس نے چھوڑ دیا اور افسوس کہ تم چھوڑنے والوں میں سے ہی ہو تو مثل ایک زمانے والوں کے ہوؤگے کہ وہ بھی ہلاک ہونے والوں میں ہلاک ہوگئے۔ اب فرمایا ولی کو قتل کے بدلے میں حد سے نہ گزر جانا چاہئے کہ وہ قتل کے ساتھ مثلہ کرے۔ کان، ناک، کاٹے یا قتل کے سوا اور سے بدلہ لے۔ ولی مقتول شریعت، غلبے اور مقدرت کے لحاظ سے ہر طرح مدد کیا گیا ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir