الإسراء ⁦۱۷:۲۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸۴ · پارہ ۱۵

وَٱخۡفِضۡ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحۡمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرۡحَمۡهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرٗا

Wakhfid lahuma janahaaththulli mina arrahmati waqulrabbi irhamhuma kama rabbayanee sagheera

تراجم

اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا[1] اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. پرندہ جب اپنے بچوں کو اپنے سایۂ شفقت میں لیتا ہے تو ان کے لئے اپنے بازو پست کر دیتا ہے، یعنی تو بھی والدین کے ساتھ اسی طرح اچھا اور پُرشفقت معاملہ کرنا اور ان کی اسی طرح کفالت کر جس طرح انہوں نے بچپن میں تیری کی۔ یا یہ معنی ہیں کہ جب پرندہ اڑنے اور بلند ہونے کا ارادہ کرتا ہے تو اپنے بازو پھیلا لیتا ہے اور جب نیچے اترتا ہے تو بازؤں کو پست کر لیتا ہے۔ اس اعتبار سے بازوؤں کے پست کرنے کے معنی، والدین کے سامنے تواضع اور عاجزی کا اظہار کرنے کے ہوں گے۔

اور ان کے ساتھ محبت کا برتاؤ کرتے ہوئے ان کے سامنے اپنے آپ کو انکساری سے جھکاؤ، اور یہ دعا کرو کہ : یا رب ! جس طرح انہوں نے میرے بچپن میں مجھے پالا ہے، آپ بھی ان کے ساتھ رحمت کا معاملہ کیجیے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱخْفِضْwa-ikh'fiḍاور جھکاؤ/ جھکائے رکھنا
    مادہ
    خفض
    اصل لفظ
    اخْفِضْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. لَهُمَاlahumāان دونوں کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. جَنَاحَjanāḥaبازو
    مادہ
    جنح
    اصل لفظ
    جَناح
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱلذُّلِّl-dhuliذلت کا/ عاجزی کا
    مادہ
    ذلل
    اصل لفظ
    ذُلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. ٱلرَّحْمَةِl-raḥmatiرحمت
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. وَقُلwaqulاور کہو
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. رَّبِّrabbiاے میرے رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ٱرْحَمْهُمَاir'ḥamhumāرحم کیجئے ان دونوں پر
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. كَمَاkamāجیسا کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ مصدری
  11. رَبَّيَانِىrabbayānīان دونوں نے پالا مجھ کو
    مادہ
    ربو
    اصل لفظ
    رَبَّيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  12. صَغِيرًاṣaghīranبچپن میں/ چھوٹے ہوتے
    مادہ
    صغر
    اصل لفظ
    صَغِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا (١) اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے۔ ٢٤۔١ پرندہ جب اپنے بچوں کو اپنے سایہء شفقت میں لیتا ہے تو ان کے لئے اپنے بازو پست کر دیتا ہے، یعنی تو بھی والدین کے ساتھ اسی طرح اچھا اور پُرشفقت معاملہ کرنا اور ان کی اسی طرح کفالت کر جس طرح انہوں نے بچپن میں تیری کی۔ یا یہ معنی ہیں کہ جب پرندہ اڑنے اور بلند ہونے کا ارادہ کرتا ہے تو اپنے بازو پھیلا لیتا ہے اور جب نیچے اترتا ہے تو بازؤں کو پست کر لیتا ہے۔ اس اعتبار سے بازوؤں کے پست کرنے کے معنی، والدین کے سامنے تواضع اور عاجزی کا اظہار کرنے کے ہوں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan