الإسراء ⁦۱۷:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸۳ · پارہ ۱۵

وَإِذَآ أَرَدۡنَآ أَن نُّهۡلِكَ قَرۡيَةً أَمَرۡنَا مُتۡرَفِيهَا فَفَسَقُواْ فِيهَا فَحَقَّ عَلَيۡهَا ٱلۡقَوۡلُ فَدَمَّرۡنَٰهَا تَدۡمِيرٗا

Wa-itha aradna an nuhlikaqaryatan amarna mutrafeeha fafasaqoo feehafahaqqa AAalayha alqawlu fadammarnahatadmeera

تراجم

اور جب ہم کسی بستی کی ہلاکت کا اراده کرلیتے ہیں تو وہاں کے خوشحال لوگوں کو (کچھ) حکم دیتے ہیں اور وه اس بستی میں کھلی نافرمانی کرنے لگتے ہیں تو ان پر (عذاب کی) بات ﺛابت ہوجاتی ہے پھر ہم اسے تباه وبرباد کردیتے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس میں وہ اصول بتلایا گیا ہے جس کی روح سے قوموں کی ہلاکت کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور یہ کہ ان کا خوش حال طبقہ اللہ کے حکموں کی نافرمانی شروع کر دیتا ہے اور انہی کی تقلید پھر دوسرے لوگ کرتے ہیں، یوں اس قوم میں اللہ کی نافرمانی عام ہو جاتی ہے اور وہ مستحق عذاب قرار پا جاتی ہے۔

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے خوش حال لوگوں کو (ایمان اور اطاعت کا) حکم دیتے ہیں، پھر وہ وہاں نافرمانیاں کرتے ہیں، تو ان پر بات پوری ہوجاتی ہے، چنانچہ ہم انہیں تباہ و برباد کر ڈالتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَآwa-idhāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. أَرَدْنَآaradnāارادہ کرتے ہیں ہم
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  4. نُّهْلِكَnuh'likaہم ہلاک کردیں
    مادہ
    هلك
    اصل لفظ
    أَهْلَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. قَرْيَةًqaryatanکسی بستی کو
    مادہ
    قري
    اصل لفظ
    قَرْيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. أَمَرْنَاamarnāحکم دیتے ہیں ہم
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. مُتْرَفِيهَاmut'rafīhāاس کے خوش حال طبقے کو
    مادہ
    ترف
    اصل لفظ
    مُتْرَف
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. فَفَسَقُوا۟fafasaqūتو وہ نافرمانی کرتے ہیں
    مادہ
    فسق
    اصل لفظ
    فَسَقَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. فَحَقَّfaḥaqqaتو سچ ہوجاتی ہے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  11. عَلَيْهَاʿalayhāاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  12. ٱلْقَوْلُl-qawluبات
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قَوْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. فَدَمَّرْنَٰهَاfadammarnāhāتو تباہ کردیتے ہیں ہم
    مادہ
    دمر
    اصل لفظ
    دَمَّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  14. تَدْمِيرًاtadmīranاس کو تباہ کرنا
    مادہ
    دمر
    اصل لفظ
    تَدْمِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور جب ہم کسی بستی کی ہلاکت کا ارادہ کر لیتے ہیں تو وہاں کے خوشحال لوگوں کو (کچھ) حکم دیتے ہیں اور وہ اس بستی میں کھلی نافرمانی کرنے لگتے ہیں تو ان پر (عذاب کی) بات ثابت ہو جاتی ہے پھر ہم اسے تباہ و برباد کر دیتے ہیں (١)۔ ١٦۔١ اس میں وہ اصول بتلایا گیا ہے جس کی روح سے قوموں کی ہلاکت کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور یہ کہ ان کا خوش حال طبقہ اللہ کے حکموں کی نافرمانی شروع کر دیتا ہے اور انہی کی تقلید پھر دوسرے لوگ کرتے ہیں، یوں اس قوم میں اللہ کی نافرمانی عام ہو جاتی ہے اور وہ مستحق عذاب قرار پا جاتی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan