الإسراء ۱۷:۱۰۹
وَيَخِرُّونَ لِلۡأَذۡقَانِ يَبۡكُونَ وَيَزِيدُهُمۡ خُشُوعٗا۩
Wayakhirroona lil-athqaniyabkoona wayazeeduhum khushooAAa
تراجم
وه اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجده میں گر پڑ تے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور خشوع اور خضوع بڑھا دیتا ہے.[1]
- ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑنے کا دوبارہ ذکر کیا، کیونکہ پہلا سجدہ اللہ کی تعظیم کے لئے اور بطور شکر تھا اور قرآن سن کر جو خشیت و رقت ان پر طاری ہوئی اور اس کی تاثیر و اعجاز سے جس درجہ وہ متأثر ہوئے، اس نے دوبارہ انہیں سجدہ ریز کر دیا۔
اور وہ روتے ہوئے ٹھوڑیوں کے بل گرجاتے ہیں اور یہ (قرآن) ان کے دلوں کی عاجزی کو اور بڑھا دیتا ہے۔ [1]
- : یہ سجدہ تلاوت کی آیت ہے، یہ آیت جب بھی عربی زبان میں پڑھی جائے سجدہ کرنا واجب ہے، البتہ صرف ترجمہ پڑھنے سے یا دل میں زبان ہلائے بغیر پڑھنے سے سجدہ واجب نہیں ہوتا۔
لفظ بہ لفظ
- وَيَخِرُّونَwayakhirrūnaاور وہ گرپڑتے ہیں
- مادہ
- خرر
- اصل لفظ
- خَرَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- لِلْأَذْقَانِlil'adhqāniٹھوڑیوں کے بل
- مادہ
- ذقن
- اصل لفظ
- أَذْقان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- يَبْكُونَyabkūnaروتے ہیں
- مادہ
- بكي
- اصل لفظ
- بَكَتْ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَيَزِيدُهُمْwayazīduhumاور وہ بڑھا دیتا ہے ان کو
- مادہ
- زيد
- اصل لفظ
- زادَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- خُشُوعًاkhushūʿanعاجزی میں/ خشوع میں
- مادہ
- خشع
- اصل لفظ
- خُشُوع
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
وہ اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور خشوع اور خضوع بڑھا دیتا ہے (١)۔ ١٠٩۔١ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑنے کا دوبارہ ذکر کیا، کیونکہ پہلا سجدہ اللہ کی تعظیم کے لئے اور بطور شکر تھا اور قرآن سن کر جو خشیت و رقت ان پر طاری ہوئی اور اس کی تاثیر و اعجاز سے جس درجہ وہ متأثر ہوئے، اس نے دوبارہ انہیں سجدہ ریز کر دیا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan