النحل ۱۶:۲۵
لِيَحۡمِلُوٓاْ أَوۡزَارَهُمۡ كَامِلَةٗ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ وَمِنۡ أَوۡزَارِ ٱلَّذِينَ يُضِلُّونَهُم بِغَيۡرِ عِلۡمٍۗ أَلَا سَآءَ مَا يَزِرُونَ
Liyahmiloo awzarahum kamilatanyawma alqiyamati wamin awzari allatheena yudilloonahumbighayri AAilmin ala saa ma yaziroon
تراجم
اسی کا نتیجہ ہوگا کہ قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پورے بوجھ کے ساتھ ہی ان کے بوجھ کے بھی حصے دار ہوں گے جنہیں بے علمی سے گمراه کرتے رہے۔ دیکھو تو کیسا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں.[1]
- یعنی ان کی زبانوں سے یہ بات اللہ تعالٰی نے نکلوائی تاکہ وہ اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسروں کا بوجھ بھی اٹھائیں۔ جس طرح حدیث میں آتا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جس نے لوگوں کو ہدایت کی طرف بلایا، تو اس شخص کو ان تمام لوگوں کا اجر ملے گا جو اس کی دعوت پر ہدایت کا راستہ اپنائیں گے اور جس نے گمراہی کی طرف بلایا تو اس کو تمام لوگوں کے گناہوں کا بار بھی اٹھانا پڑے گا جو اس کی دعوت پر گمراہ ہوئے“۔ (أبو داود، كتاب السنة، باب لزوم السنة)
(ان باتوں کا) نتیجہ یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن خود اپنے (گناہوں) کے پورے پورے بوجھ بھی اپنے اوپر لادیں گے، اور ان لوگوں کے بوجھ کا ایک حصہ بھی جنہیں یہ کسی علم کے بغیر گمراہ کر رہے ہیں۔ [1] یاد رکھو کہ بہت برا بوجھ ہے جو یہ لاد رہے ہیں۔
- : یعنی اللہ کے کلام کو افسانہ قرار دے کر انہوں نے جن لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ ان کے ایسے گناہوں کا بوجھ بھی ان پر لادا جائے گا جو انہوں نے ان کے زیر اثر آ کر کیے۔
لفظ بہ لفظ
- لِيَحْمِلُوٓا۟liyaḥmilūتاکہ وہ اٹھا لیں
- مادہ
- حمل
- اصل لفظ
- حَمَلَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- أَوْزَارَهُمْawzārahumاپنے بوجھ
- مادہ
- وزر
- اصل لفظ
- وِزْر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- كَامِلَةًkāmilatanپورے کے پورے
- مادہ
- كمل
- اصل لفظ
- كامِلَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَوْمَyawmaدن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْقِيَٰمَةِl-qiyāmatiقیامت کے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قِيامَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَمِنْwaminاور سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- أَوْزَارِawzāriبوجھوں میں (سے)
- مادہ
- وزر
- اصل لفظ
- وِزْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يُضِلُّونَهُمyuḍillūnahumیہ گمراہ کر رہے ہیں ان کو
- مادہ
- ضلل
- اصل لفظ
- أَضَلَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِغَيْرِbighayriبغیر
- مادہ
- غير
- اصل لفظ
- غَيْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- عِلْمٍʿil'minعلم کے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عِلْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَلَاalāخبردار
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَلا
- قسمِ کلمہ
- تنبیہ
- سَآءَsāaکتنا برا ہے
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- ساءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَزِرُونَyazirūnaبوجھ وہ اٹھا رہے ہیں
- مادہ
- وزر
- اصل لفظ
- يَزِرُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اس کا نتیجہ ہوگا کہ قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پورے بوجھ کے ساتھ ہی ان کے بوجھ کے حصے دار ہوں گے جنہیں بےعلمی سے گمراہ کرتے رہے۔ دیکھو تو کیسا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں (١)۔ ٢٥۔١ یعنی ان کی زبانوں سے یہ بات اللہ تعالٰی نے نکلوائی تاکہ وہ اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسروں کا بوجھ بھی اٹھائیں۔ جس طرح حدیث میں آتا ہے۔ نبی نے فرمایا ' جس نے لوگوں کو ہدایت کی طرف بلایا، تو اس شخص کو ان تمام لوگوں کا اجر ملے گا جو اس کی دعوت پر ہدایت کا راستہ اپنائیں گے اور جس نے گمراہی کی طرف بلایا تو اس کو تمام لوگوں کے گناہوں کا بار بھی اٹھانا پڑے گا جو اس کی دعوت پر گمراہ ہوئے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan