النحل ۱۶:۲۱
أَمۡوَٰتٌ غَيۡرُ أَحۡيَآءٖۖ وَمَا يَشۡعُرُونَ أَيَّانَ يُبۡعَثُونَ
Amwatun ghayru ahya-inwama yashAAuroona ayyana yubAAathoon
تراجم
مردے ہیں زنده نہیں[1] ، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے.[2]
- مردہ سے مراد، وہ جماد (پتھر) بھی ہیں جو بے جان اور بے شعور ہیں۔ اور فوت شدہ صالحین بھی ہیں۔ کیونکہ مرنے کے بعد اٹھایا جانا (جس کا انہیں شعور نہیں) وہ تو جماد کی بجائے صالحین ہی پر صادق آ سکتا ہے۔ ان کو صرف مردہ ہی نہیں کہا بلکہ مزید وضاحت فرما دی کہ ”وہ زندہ نہیں ہیں“ اللہ تعالٰی کے اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ موت وارد ہونے کے بعد، دنیاوی زندگی کسی کو نصیب نہیں ہو سکتی نہ دنیا سے کوئی تعلق ہی باقی رہتا ہے۔
- پھر ان سے نفع کی اور ثواب و جزا کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟
وہ بےجان ہیں، ان میں زندگی نہیں، اور ان کو اس بات کا بھی احساس نہیں ہے کہ ان لوگوں کو کب زندہ کر کے اٹھایا جائے گا۔ [1]
- : اس سے وہ بت مراد ہیں جن کی وہ پوجا کرتے تھے۔ فرمایا گیا ہے کہ وہ کسی کو پیدا تو کیا کرتے ؟ خود پیدا کیے گئے ہیں اور نہ ان میں جان ہے نہ انہیں یہ احساس ہے کہ ان کے پجاریوں کو مرنے کے بعد کب زندہ کیا جائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- أَمْوَٰتٌamwātunمردہ ہیں
- مادہ
- موت
- اصل لفظ
- مَيِّت
- قسمِ کلمہ
- اسم
- غَيْرُghayruنہیں
- مادہ
- غير
- اصل لفظ
- غَيْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَحْيَآءٍaḥyāinزندہ (نہیں) ہیں
- مادہ
- حيي
- اصل لفظ
- حَيّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَمَاwamāاور نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- يَشْعُرُونَyashʿurūnaوہ شعور رکھتے
- مادہ
- شعر
- اصل لفظ
- يَشْعُرُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَيَّانَayyānaکب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَيّان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام
- يُبْعَثُونَyub'ʿathūnaوہ اٹھائے جائیں گے
- مادہ
- بعث
- اصل لفظ
- بَعَثَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
مردے ہیں زندہ نہیں (١) انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے (٢) ٢١۔١ مردہ سے مراد، وہ جماد (پتھر) بھی ہیں جو بےجان اور بےشعور ہیں۔ اور فوت شدہ صالحین بھی ہیں۔ کیونکہ مرنے کے بعد اٹھایا جانا (جس کا انہیں شعور نہیں وہ تو جماد کی بجائے صالحین ہی پر صادق آ سکتا ہے۔ ان کو صرف مردہ ہی نہیں کہا بلکہ مزید وضاحت فرما دی کہ ' وہ زندہ نہیں ہیں ' اللہ تعالٰی کے اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ موت وارد ہونے کے بعد، دنیاوی زندگی کسی کو نصیب نہیں ہو سکتی نہ دنیا سے کوئی تعلق ہی باقی رہتا ہے۔ ٢١۔٢ پھر ان سے نفع کی اور ثواب و جزا کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan