ابراهيم ۱۴:۵۲
هَٰذَا بَلَٰغٞ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُواْ بِهِۦ وَلِيَعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞ وَلِيَذَّكَّرَ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَٰبِ
Hatha balaghun linnasiwaliyuntharoo bihi waliyaAAlamoo annama huwa ilahunwahidun waliyaththakkara oloo al-albab
تراجم
یہ قرآن[1] تمام لوگوں کے لیے اطلاع نامہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے وه ہوشیار کر دیے جائیں اور بخوبی معلوم کرلیں کہ اللہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقلمند لوگ سوچ سمجھ لیں.
- یہ اشارہ قرآن کی طرف ہے، یا پچھلی تفصیلات کی طرف جو «وَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا» (ابراہیم: 42) سے بیان کی گئی ہیں۔
یہ تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے، اور اس لیے دیا جارہا ہے تاکہ انہیں اس کے ذریعے خبردار کیا جائے، اور تاکہ وہ جان لیں کہ معبود برحق بس ایک ہی ہے، اور تاکہ سمجھ رکھنے والے نصیحت حاصل کرلیں۔
لفظ بہ لفظ
- هَٰذَاhādhāیہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- تنبیہ · اسمِ اشارہ
- بَلَٰغٌbalāghunپہنچانا ہے
- مادہ
- بلغ
- اصل لفظ
- بَلاغ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لِّلنَّاسِlilnnāsiلوگوں کے لئے
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- ناس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَلِيُنذَرُوا۟waliyundharūاور تاکہ وہ خبردار کئے جائیں
- مادہ
- نذر
- اصل لفظ
- أَنذَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِهِۦbihiساتھ اس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَلِيَعْلَمُوٓا۟waliyaʿlamūاور تاکہ وہ جان لیں
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- أَنَّمَاannamāبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · حرفِ کاف
- هُوَhuwaوہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- إِلَٰهٌilāhunالٰہ ہے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- إِلٰه
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَٰحِدٌwāḥidunاکیلا
- مادہ
- وحد
- اصل لفظ
- واحِد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَلِيَذَّكَّرَwaliyadhakkaraاور تاکہ نصیحت پکڑیں
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- تَذَكَّرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل
- أُو۟لُوا۟ulūوالے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْأَلْبَٰبِl-albābiعقل
- مادہ
- لبب
- اصل لفظ
- أَلْباب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
تمام انسان اور جن پابند اطاعت ہیں ارشاد ہے کہ یہ قرآن دنیا کی طرف اللہ کا کھلا پیغام ہے جسے اور آیت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی کہلوایا گیا ہے کہ لا نذرکم بہ ومن بلغ یعنی تاکہ میں اس قرآن سے تمہیں بھی ہوشیار کر دوں اور جسے جسے یہ پہنچے یعنی کل انسان اور تمام جنات جیسے اس سورت کے شروع میں فرمایا کہ اس کتاب کو ہم نے ہی تیری طرف نازل فرمایا ہے کہ تو لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لائے الخ۔ اس قرآن کریم کی غرض یہ ہے کہ لوگ ہوشیار کر دئے جائیں ڈرا دئے جائیں۔ اور اس کی دلیلیں حجتیں دیکھ سن کر پڑھ پڑھا کر تحقیق سے معلوم کرلیں کہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہی ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور عقلمند لوگ نصیحت و عبرت وعظ و پند حاصل کرلیں۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir