ابراهيم ⁦۱۴:۲۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۹ · پارہ ۱۳

تُؤۡتِيٓ أُكُلَهَا كُلَّ حِينِۭ بِإِذۡنِ رَبِّهَاۗ وَيَضۡرِبُ ٱللَّهُ ٱلۡأَمۡثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ

Tu/tee okulaha kulla heeninbi-ithni rabbiha wayadribu Allahual-amthala linnasi laAAallahum yatathakkaroon

تراجم

جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر وقت اپنے پھل ﻻتا ہے[1] ، اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے سامنے مثالیں بیان فرماتا ہے تاکہ وه نصیحت حاصل کریں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس کا مطلب ہے کہ مومن کی مثال اس درخت کی طرح ہے، جو گرمی ہو یا سردی ہر وقت پھل دیتا ہے۔ اسی طرح مومن کے اعمال صالحہ شب و روز کے لمحات میں ہر آن اور ہر گھڑی آسمان کی طرف لے جائے جاتے ہیں، كَلِمَةٌ طَيِّبَةٌسے اسلام، یا لا اِلٰہ الا اللہ اور شجرہ طیبہ سے کھجور کا درخت مراد ہے۔ جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ ( صحيح بخاري، كتاب العلم، باب الفهم في العلم، ومسلم، كتاب صفة القيامة، باب مثل المؤمن مثل النخلة)

اپنے رب کے حکم سے وہ ہر آن پھل دیتا ہے۔ [1] اللہ (اس قسم کی) مثالیں اس لیے دیتا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی یہ درخت سدا بہار ہے، اس پر کبھی خزاں نہیں ہوتی، اور وہ ہر حال میں پھل دیتا ہے اگر اس سے مراد کھجور کا درخت ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا پھل سارے سال کھایا جاتا ہے، نیز جس زمانے میں بظاہر اس پر پھل نہیں ہوتا، اس زمانے میں بھی اس سے مختلف فائدے حاصل کئے جاتے ہیں، کبھی اس سے نیرا نکال کر پیا جاتا ہے، کبھی اس کے تنے کا گودا نکال کر کھایا جاتا ہے، اور کبھی اس کے پتوں سے مختلف چیزیں بنائی جاتی ہیں، اسی طرح جب کوئی شخص توحید کے کلمے پر ایمان لے آتا ہے تو چاہے خوش حال ہو یا تنگدست، عیش و آرام میں یا تکلیفوں میں ہر حال میں اس کے ایمان کی بدولت اسکے اعمال نامے میں نیکیاں بڑھتی رہتی ہیں اور اس کے نتیجے میں اس کے ثواب میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے، جو درحقیقت توحید کے کلمے کا پھل ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. تُؤْتِىٓtu'tīدیتا ہے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. أُكُلَهَاukulahāپھل اپنے
    مادہ
    اكل
    اصل لفظ
    أُكُل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. كُلَّkullaہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. حِينٍۭḥīninوقت
    مادہ
    حين
    اصل لفظ
    حِين
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. بِإِذْنِbi-idh'niاذن سے
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    إِذْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  6. رَبِّهَاrabbihāاپنے رب کے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. وَيَضْرِبُwayaḍribuاور بیان کرتا ہے
    مادہ
    ضرب
    اصل لفظ
    ضَرَبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  9. ٱلْأَمْثَالَl-amthālaمثالیں
    مادہ
    مثل
    اصل لفظ
    مَثَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. لِلنَّاسِlilnnāsiلوگوں کے لئے
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    ناس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  11. لَعَلَّهُمْlaʿallahumشاید کہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  12. يَتَذَكَّرُونَyatadhakkarūnaنصیحت پکڑیں
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    تَذَكَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر وقت اپنے پھل لاتا (١) ہے۔ اور اللہ تعالٰی لوگوں کے سامنے مثالیں بیان فرماتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ ٢٥۔١ اس کا مطلب ہے کہ مومن کی مثال اس درخت کی طرح ہے، جو گرمی ہو یا سردی ہر وقت پھل دیتا ہے۔ اسی طرح مومن کے اعمال صالحہ شب و روز کے لمحات میں ہر آن اور ہر گھڑی آسمان کی طرف لے جائے جاتے ہیں، کَلِمَۃ طَیِّبَۃ سے اسلام، یا لا اِلٰہ الا اللہ اور شجرہ طیبہ سے کھجور کا درخت مراد ہے۔ جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے (صحیح بخاری)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan