الرعد ⁦۱۳:۳۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۴ · پارہ ۱۳

وَٱلَّذِينَ ءَاتَيۡنَٰهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ يَفۡرَحُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكَۖ وَمِنَ ٱلۡأَحۡزَابِ مَن يُنكِرُ بَعۡضَهُۥۚ قُلۡ إِنَّمَآ أُمِرۡتُ أَنۡ أَعۡبُدَ ٱللَّهَ وَلَآ أُشۡرِكَ بِهِۦٓۚ إِلَيۡهِ أَدۡعُواْ وَإِلَيۡهِ مَـَٔابِ

Wallatheena ataynahumualkitaba yafrahoona bima onzila ilaykawamina al-ahzabi man yunkiru baAAdahu qulinnama omirtu an aAAbuda Allaha wala oshrikabihi ilayhi adAAoo wa-ilayhi maab

تراجم

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے[1] وه تو جو کچھ آپ پر اتارا جاتا ہے اس سے خوش ہوتے ہیں[2] اور دوسرے فرقے اس کی بعض باتوں کے منکر ہیں[3]۔ آپ اعلان کر دیجئے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ کروں، میں اسی کی طرف بلا رہا ہوں اور اسی کی جانب میرا لوٹنا ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے مراد مسلمان ہیں اور مطلب ہے جو قرآن کے احکام پر عمل کرتے ہیں۔
  2. یعنی قرآن کے صدق کے دلائل و شواہد دیکھ کر مزید خوش ہوتے ہیں۔
  3. اس سے مراد یہود و نصاریٰ اور کفار و مشرکین ہیں۔ بعض کے نزدیک کتاب سے مراد تورات وانجیل ہے، ان میں سے جو مسلمان ہوئے، وہ خوش ہوتے ہیں اور انکار کرنے والے وہ یہود و انصاریٰ ہیں جو مسلمان نہیں ہوئے۔

اور (اے پیغمبر) جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اس کلام سے خوش ہوتے ہیں جو تم پر نازل کیا گیا ہے، اور انہی گروہوں میں وہ بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کا ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ [1] کہہ دو کہ : مجھے تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں، اور اس کے ساتھ کسی کو خدائی میں شریک نہ مانوں، اسی بات کی میں دعوت دیتا ہوں، اور اسی (اللہ) کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے، [2]۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس آیت میں یہودیوں اور عیسائیوں کے مختلف گروہوں کا ذکر فرمایا گیا ہے، ان میں سے کچھ وہ ہیں جو قرآن کریم کی آیات سن کر خوش ہوتے ہیں کہ یہ وہی اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے جس کی پیشینگوئی پچھلی کتابوں میں کی گئی تھی، ، چنانچہ اس گروہ کے بہت سے افراد آنحضرت ﷺ پر ایمان لے آئے تھے، عیسائیوں میں سے بھی اور یہودیوں میں سے بھی، یہ حقیقت ذکر فرما کر ایک طرف تو کفار مکہ کو شرم دلائی گئی ہے کہ جن لوگوں کے پاس آسمانی ہدایت موجود ہے، وہ تو ایمان لارہے ہیں اور جن لوگوں کے پاس نہ کوئی کتاب ہے نہ کوئی اور آسمانی ہدایت، وہ ایمان لانے سے کترا رہے ہیں، اور دوسری طرف آنحضرت ﷺ اور دوسرے مسلمانوں کو تسلی بھی دی گئی ہے کہ جہاں اسلام کے دشمن موجود ہیں، وہاں بہت سے لوگ اس پیغام ہدایت کو قبول بھی کررہے ہیں، یہودیوں اور عیسائیوں میں دوسرا گروہ وہ کافروں کا ہے ان کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ وہ قرآن کریم کے بعض حصوں کا انکار کرتے ہیں بعض حصوں کا ذکر کرکے اشارہ کیا گیا ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں میں سے جو لوگ ایمان نہیں لائے وہ بھی قرآن کریم کی ساری باتوں کا انکار نہیں کرسکتے ؛ کیونکہ اس کی بہت سی باتیں وہ ہیں جو توارت یا انجیل میں بھی موجود ہیں، مثلاً توحید پچھلے انبیاء کرام پر ایمان اور ان کے واقعات آخرت کا عقیدہ وغیرہ، اس کا تقاضا یہ تھا کہ وہ سوچتے کہ آنحضرت ﷺ کو ان باتوں کے معلوم ہونے کا کوئی ذریعہ آپ کے پاس نہیں ہے، اس لئے یہ بات ظاہر ہے کہ آپ کو یہ باتیں وحی سے معلوم ہوئی ہیں اس صورت میں آپ کی رسالت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ 34: اس آیت میں اسلام کے تین بنیادی عقائد توحید رسالت اور آخرت کا بیان فرمایا گیا ہے۔ پہلا فقرہ توحید کے اعلان پر مشتمل ہے دوسرے فقرے میں فرمایا گیا ہے کہ اسی بات کی میں دعوت دیتا ہوں۔ اس سے آنحضرت ﷺ کے رسول ہونے کا اثبات کیا گیا ہے۔ اور آخری فقرہ یعنی اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔ آخرت کے عقیدے کو ظاہر کرتا ہے۔ کہنا یہ مقصود ہے کہ یہ تینوں عقائد پچھلی کتابوں میں بھی ہوئے ہیں۔ پھر قرآن کریم کے انکار کا کیا جواز ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. ءَاتَيْنَٰهُمُātaynāhumuدی ہم نے ان کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلْكِتَٰبَl-kitābaکتاب
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. يَفْرَحُونَyafraḥūnaوہ خوش ہوتے ہیں
    مادہ
    فرح
    اصل لفظ
    فَرِحَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. بِمَآbimāساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  6. أُنزِلَunzilaجو نازل کیا گیا
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    أَنزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. إِلَيْكَilaykaآپ کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. وَمِنَwaminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  9. ٱلْأَحْزَابِl-aḥzābiاور گروہوں
    مادہ
    حزب
    اصل لفظ
    حِزْب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. مَنmanکوئی ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  11. يُنكِرُyunkiruجو انکار کرتا ہے
    مادہ
    نكر
    اصل لفظ
    يُنكِرُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. بَعْضَهُۥbaʿḍahuاس کے بعض حصے کا
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. قُلْqulکہہ دیجئے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  14. إِنَّمَآinnamāبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · حرفِ کاف
  15. أُمِرْتُumir'tuمجھے حکم دیا گیا ہے
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. أَنْanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  17. أَعْبُدَaʿbudaمیں عبادت کروں
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  18. ٱللَّهَl-lahaاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  19. وَلَآwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  20. أُشْرِكَush'rikaشریک ٹھہراؤں
    مادہ
    شرك
    اصل لفظ
    أَشْرَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  21. بِهِۦٓbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  22. إِلَيْهِilayhiاسی کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  23. أَدْعُوا۟adʿūمیں بلاتا ہوں
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعا
    قسمِ کلمہ
    فعل
  24. وَإِلَيْهِwa-ilayhiاور اسی کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  25. مَـَٔابِmaābiمیرا لوٹنا ہے
    مادہ
    اوب
    اصل لفظ
    مَآب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

شاداں وفرحاں لوگ جو لوگ اس سے پہلے کتاب دئیے گئے ہیں اور وہ اس کے عامل ہیں وہ تو تجھ پر اس قرآن کے اترنے سے شاداں وفرحاں ہو رہے ہیں کیونکہ خود ان کی کتابوں میں اس کی بشارت اور اس کی صداقت موجود ہے۔ جیسے آیت (اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰھُمُ الْكِتٰبَ يَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖ ) 2 ۔ البقرۃ :121) میں ہے کہ اگلی کتابوں کو اچھی طور سے پڑھنے اس آخری کتاب پر بھی ایمان لاتے ہیں۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کی خبر ہے اور وہ اس وعدے کو پوار دیکھ کر خوشی سے مان لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سے پاک ہے کہ اس کے وعدے غلط نکلیں اس کے فرمان صحیح ثابت نہ ہوں پس وہ شادماں ہوتے ہوئے اللہ کے سامنے سجدے میں گرپڑتے ہیں۔ ہاں ان جماعتوں میں ایسے بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے، غرض بعض اہل کتاب مسلمان ہیں بعض نہیں، تو اے نبی اعلان کر دے کہ مجھے صرف اللہ واحد کی عبادت کا حکم ملا ہوا ہے کہ دوسرے کی شرکت کے بغیر صرف اسی کی عبادت اس کی ہی توحید کے ساتھ کروں یہی حکم مجھ سے پہلے کے تمام نبیوں اور رسولوں کو ملا تھا، اسی راہ کی طرف اسی الہٰی عبادت کی طرف میں تمام دنیا کو دعوت دیتا ہوں۔ اسی اللہ کی طرف سب کو بلاتا ہوں اور اسی اللہ کی طرف میرا لوٹنا ہے۔ جس طرح ہم نے تم سے پہلے نبی بھیجے ان پر اپنی کتابیں نازل فرمائیں اسی طرح یہ قرآن جو محکم اور مضبوط ہے عربی زبان میں جو تیری اور تیری قوم کی زبان ہے اس قرآن کو ہم نے تجھ پر نازل فرمایا۔ یہ بھی تجھ پر خاص احسان ہے کہ اس واضح اظہار مفصل اور محکم کتاب کے ساتھ تجھے ہم نے نوازا کہ نہ اس کے آگے سے باطل آسکے نہ اس کے پیچھے سے آ کر اس میں مل سکے یہ حکیم وحمید اللہ کی طرف سے اتری ہے۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیرے پاس الہامی علم آسمانی وحی آچکی ہے اب بھی اگر تو نے ان کی خواہش کی ماتحتی کی تو یاد رکھ کہ اللہ کے عذابوں سے تجھے کوئی بھی نہ بچا سکے گا۔ نہ کوئی تیری حمایت پر کھڑا ہوگا۔ سنت نبویہ اور طریقہ محمدیہ کے علم کے بعد جو گمراہی والوں کے راستوں کو اختیار کریں ان علماء کے لئے اس آیت میں زبردست وعید ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir