يوسف ۱۲:۷۷
۞قَالُوٓاْ إِن يَسۡرِقۡ فَقَدۡ سَرَقَ أَخٞ لَّهُۥ مِن قَبۡلُۚ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِي نَفۡسِهِۦ وَلَمۡ يُبۡدِهَا لَهُمۡۚ قَالَ أَنتُمۡ شَرّٞ مَّكَانٗاۖ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا تَصِفُونَ
Qaloo in yasriq faqad saraqa akhunlahu min qablu faasarraha yoosufu fee nafsihi walam yubdihalahum qala antum sharrun makanan wallahuaAAlamu bima tasifoon
تراجم
انہوں نے کہا کہ اگر اس نے چوری کی (تو کوئی تعجب کی بات نہیں) اس کابھائی بھی پہلے چوری کر چکا ہے[1] ۔ یوسف (علیہ السلام) نے اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا اور ان کے سامنے بالکل ﻇاہر نہ کیا۔ کہا کہ تم بدتر جگہ میں ہو[2]، اور جو تم بیان کرتے ہو اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے.
- یہ انہوں نے اپنی پاکیزگی و شرافت کے اظہار کے لئے کہا۔ کیونکہ حضرت یوسف (عليه السلام) اور بنیامین، ان کے سگے اور حقیقی بھائی نہیں تھے، علاتی بھائی تھے، بعض مفسرین نے یوسف (عليه السلام) کی چوری کے لئے دو راز کار باتیں نقل کی ہیں جو کسی مستند ماخذ پر مبنی نہیں ہیں۔ صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ انہوں نے اپنے کو تو نہایت با اخلاق اور باکردار باور کرایا اور یوسف (عليه السلام) اور بنیامین کو کمزور کردار کا اور دروغ گوئی سے کام لیتے ہوئے انہیں چور اور بے ایمان ثابت کرنے کی کوشش کی۔
- حضرت یوسف (عليه السلام) کے اس قول سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے حضرت یوسف (عليه السلام) کی طرف چوری کے انتساب میں صریح کذب بیانی کا ارتکاب کیا۔
(بہرحال) وہ بھائی بولے کہ : اگر اس (بنیامین) نے چوری کی ہے تو (کچھ تعجب نہیں، کیونکہ) اس کا ایک بھائی اس سے پہلے بھی چوری کرچکا ہے۔ [1] اس پر یوسف نے ان پر ظاہر کیے بغیر چپکے سے (دل میں) کہا کہ : تم تو اس معاملے میں کہیں زیادہ برے ہو۔ [2] اور جو بیان تم دے رہے ہو، اللہ اس کی حقیقت خوب جانتا ہے۔
- : ان کا مطلب یہ تھا کہ بنیامین کے بھائی یعنی یوسف ؑ نے بھی ایک مرتبہ چوری کی تھی۔ یہ الزام انہوں نے کیوں لگایا ؟ اس کی وجہ قرآن کریم نے بیان نہیں فرمائی۔ لیکن بعض روایات میں اس کی وجہ یہ بیان فرمائی گئی ہے کہ حضرت یوسف ؑ کی والدہ ان کے بچپن ہی میں وفات پا گئی تھی۔ اور ان کی پھوپھی نے ان کی پرورش کی کیونکہ بچپن کے بالکل ابتدائی دور میں بچے کی دیکھ بھال کے لیے کسی عورت کی ضرورت تھی۔ لیکن جب وہ ذرا بڑے ہوئے تو حضرت یعقوب ؑ نے انہیں اپنے پاس رکھنا چاہا۔ پھوپی اس عرصے میں حضرت یوسف ؑ سے اتنی محبت کرنے لگی تھیں کہ ان سے ان کی جدائی برداشت نہیں ہورہی تھی۔ اس لیے انہوں نے یہ تدبیر کی کہ اپنا ایک پٹکا ان کی کمر سے باندھ کر یہ مشہور کردیا کہ وہ چوری ہوگیا ہے۔ بعد میں جب وہ پٹکا حضرت یوسف ؑ کے پاس سے بر آمد ہوا تو حضرت یعقوب ؑ کی شریعت کے مطابق انہیں یہ حق مل گیا کہ وہ حضرت یوسف ؑ کو اپنے پاس رکھ لیں۔ چنانچہ جب تک وہ پھوپھی زندہ رہیں۔ اس وقت تک حضرت یوسف ؑ ان کے پاس رہے۔ ان کی وفات کے بعد یعقوب ؑ کے پاس آئے۔ یہ واقعہ ان کے بھائیوں کو معلوم تھا۔ اور وہ جانتے تھے کہ درحقیقت پٹکا انہوں نے چوری نہیں کیا تھا۔ مگر چونکہ وہ حضرت یوسف ؑ کے مخالف تھے۔ اس لیے انہوں نے اس موقع پر چوری کا الزام بھی ان پر لگا دیا۔ (ابن کثیر وغیرہ) یہ واقعہ اس صورت میں درست ہوسکتا ہے کہ حضرت یوسف ؑ کی والدہ کے بارے میں ان روایات کو صحیح قرار دیا جائے جن کی رو سے ان کا انتقال ہوچکا تھا۔ اور جن روایتوں میں یہ مذکورہ ہے کہ وہ زندہ تھیں۔ ان کے لحاظ سے چوری کے الزم کی یہ توجیہ ممکن ہیں ہے۔ بہر صورت یہ بات واضح ہے کہ الزام غلط تھا۔ 52: یعنی اس چوری کے معاملے میں جس کا الزام تم مجھ پر لگا رہے ہو تمہاری حالت کہیں زیادہ بری ہے کیونکہ تم نے خود مجھے میرے باپ سے چرا کر کنویں میں ڈال دیا تھا۔
لفظ بہ لفظ
- قَالُوٓا۟qālūانہوں نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِنinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- يَسْرِقْyasriqاس نے چوری کی ہے
- مادہ
- سرق
- اصل لفظ
- سَرَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فَقَدْfaqadتو تحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ تحقیق
- سَرَقَsaraqaچوری کی تھی
- مادہ
- سرق
- اصل لفظ
- سَرَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- أَخٌakhunبھائی نے
- مادہ
- اخو
- اصل لفظ
- أَخ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّهُۥlahuاس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِنminاس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قَبْلُqabluقبل
- مادہ
- قبل
- اصل لفظ
- قَبْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَأَسَرَّهَاfa-asarrahāتو چھپالیا اس بات کو
- مادہ
- سرر
- اصل لفظ
- أَسَرَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- يُوسُفُyūsufuیوسف نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- يُوسُف
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- نَفْسِهِۦnafsihiاپنے دل
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَلَمْwalamاور نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- يُبْدِهَاyub'dihāظاہر کیا اس کو
- مادہ
- بدو
- اصل لفظ
- يُبْدِيَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لَهُمْlahumان کے لئیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- قَالَqālaکہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- أَنتُمْantumتم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- شَرٌّsharrunبرے ہو
- مادہ
- شرر
- اصل لفظ
- شَرّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَّكَانًاmakānanمقام میں
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- مَكان
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ علم
- أَعْلَمُaʿlamuخوب جانتا ہے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- أَعْلَم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بِمَاbimāساتھ اس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- تَصِفُونَtaṣifūnaجو کچھ تم بیان کر رہے ہو
- مادہ
- وصف
- اصل لفظ
- يَصِفُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
بھائی کے شلیتے میں سے جام کا نکلنا دیکھ کر بات بنادی کہ دیکھو اس نے چوری کی تھی اور یہی کیا اس کے بھائی یوسف نے بہی ایک مرتبہ اس سے پہلے چوری کرلی تھی۔ وہ واقعہ یہ تھا کہ اپنے نانا کا بت چپکے سے اٹھا لائے تھے اور اسے توڑ دیا تھا۔ یہ بھی مروی ہے کہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) کی ایک بڑی بہن تھیں، جن کے پاس اپنے والد اسحاق (علیہ السلام) کا ایک کمر پٹہ تھا جو خاندان کے بڑے آدمی کے پاس رہا کرتا تھا۔ حضرت یوسف (علیہ السلام) پیدا ہوتے ہی اپنی ان پھوپھی صاحبہ کی پرورش میں تھے۔ انہیں حضرت یوسف (علیہ السلام) سے کمال درجے کی محبت تھی۔ جب آپ کچھ بڑے ہوگئے تو حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے آپ کو لے جانا چاہا۔ بہن صاحبہ سے درخواست کی۔ لیکن بہن نے جدائی و ناقابل برداشت بیان کر کے انکار کردیا۔ ادھر آپ کے والد صاحب حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے شوق کی بھی انتہا نہ تھی، سر ہوگئے۔ آخر بہن صاحبہ نے فرمایا اچھا کچھ دنوں رہنے دو پھر لے جانا۔ اسی اثنا میں ایک دن انہوں نے وہی کمر پٹہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کے کپڑوں کے نیچے چھپا دیا، پھر تلاش شروع کی۔ گھر بھر چھان مارا، نہ ملا، شور مچا، آخر یہ ٹھری کہ گھر میں جو ہیں، ان کی تلاشیاں لی جائیں۔ تلاشیاں لی گئیں۔ کسی کے پاس ہو تو نکلے آخر حضرت یوسف (علیہ السلام) کی تلاشی لی گئی، ان کے پاس سے برآمد ہوا۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) کو خبر دی گئی۔ اور ملت ابراہیمی کے قانون کے مطابق آپ اپنی پھوپھی کی تحویل میں کر دئے گئے۔ اور پھوپھی نے اس طرح اپنے شوق کو پورا کیا۔ انتقال کے وقت تک حضرت یوسف (علیہ السلام) کو نہ چھوڑا۔ اسی بات کا طعنہ آج بھائی دے رہے ہیں۔ جس کے جواب میں حضرت یوسف (علیہ السلام) نے چپکے سے اپنے دل میں کہا کہ تم بڑے خانہ خراب لوگ ہو اس کے بھائی کی چوری کا حال اللہ خوب جانتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir