يوسف ۱۲:۶۵
وَلَمَّا فَتَحُواْ مَتَٰعَهُمۡ وَجَدُواْ بِضَٰعَتَهُمۡ رُدَّتۡ إِلَيۡهِمۡۖ قَالُواْ يَٰٓأَبَانَا مَا نَبۡغِيۖ هَٰذِهِۦ بِضَٰعَتُنَا رُدَّتۡ إِلَيۡنَاۖ وَنَمِيرُ أَهۡلَنَا وَنَحۡفَظُ أَخَانَا وَنَزۡدَادُ كَيۡلَ بَعِيرٖۖ ذَٰلِكَ كَيۡلٞ يَسِيرٞ
Walamma fatahoo mataAAahumwajadoo bidaAAatahum ruddat ilayhim qaloo yaabana ma nabghee hathihi bidaAAatunaruddat ilayna wanameeru ahlana wanahfathuakhana wanazdadu kayla baAAeerin thalikakaylun yaseer
تراجم
جب انہوں نے اپنا اسباب کھوﻻ تو اپنا سرمایہ موجود پایا جو ان کی جانب لوٹا دیا گیا تھا۔ کہنے لگے اے ہمارے باپ ہمیں اور کیا چاہیئے[1] ۔ دیکھئے تو یہ ہمارا سرمایہ بھی ہمیں واپس لوٹا دیا گیا ہے۔ ہم اپنے خاندان کو رسد ﻻدیں گے اور اپنے بھائی کی نگرانی رکھیں گے اور ایک اونٹ کے بوجھ کا غلہ زیاده ﻻئیں گے[2]۔ یہ ناپ تو بہت آسان ہے.[3]
- یعنی بادشاہ کے اس حسن سلوک کے بعد، کہ اس نے ہماری خاطر تواضع بھی خوب کی اور ہماری پونجی بھی واپس کر دی، اور ہمیں کیا چاہیئے۔
- کیونکہ فی کس ایک اونٹ جتنا بوجھ اٹھا سکتا تھا، غلہ دیا جاتا تھا، بنیامین کی وجہ سے ایک اونٹ کے بوجھ بھر غلہ مزید ملتا۔
- اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ بادشاہ کے لئے ایک بار شتر غلہ کوئی مشکل بات نہیں ہے، آسان ہے، دوسرا مطلب یہ ہے کہ ذَلِك کا اشارہ اس غلے کی طرف ہے جو ساتھ لائے تھے۔ اور يَسِيرٌ بمعنی قَلِيلٍ ہے یعنی جو غلہ ہم ساتھ لائے ہیں قلیل ہے بنیامین کے ساتھ جانے سے ہمیں کچھ غلہ اور مل جائے گا تو اچھی ہی بات ہے ہماری ضرورت زیادہ بہتر طریقے سے پوری ہو سکے گی۔
اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو دیکھا کہ ان کا مال بھی ان کو لوٹا دیا گیا ہے، وہ کہنے لگے : ابا جان ! ہمیں اور کیا چاہیے ؟ یہ ہمارا مال ہے جو ہمیں لوٹا دیا گیا ہے، اور (اس مرتبہ) ہم اپنے گھر والوں کے لیے اور غلہ لائیں گے، اپنے بھائی کی حٖفاظت کریں گے، اور ایک اونٹ کا بوجھ زیادہ لے کر آئیں گے (اس طرح) یہ زیادہ غلہ بڑی آسانی سے مل جائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَمَّاwalammāاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- فَتَحُوا۟fataḥūانہوں نے کھولا
- مادہ
- فتح
- اصل لفظ
- فَتَحَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَتَٰعَهُمْmatāʿahumاپنے سامان کو
- مادہ
- متع
- اصل لفظ
- مَتاع
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَجَدُوا۟wajadūانہوں نے پایا
- مادہ
- وجد
- اصل لفظ
- وَجَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِضَٰعَتَهُمْbiḍāʿatahumاپنا سرمایہ
- مادہ
- بضع
- اصل لفظ
- بِضاعَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- رُدَّتْruddatلوٹادیا گیا تھا
- مادہ
- ردد
- اصل لفظ
- رَدَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِلَيْهِمْilayhimان کی طرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَٰٓأَبَانَاyāabānāاے ہمارے ابا جان
- مادہ
- ابو
- اصل لفظ
- أَب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسم · ضمیرِ شخصی
- مَاmāکیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- نَبْغِىnabghīہم (اور) چاہتے ہیں
- مادہ
- بغي
- اصل لفظ
- بَغَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- هَٰذِهِۦhādhihiیہ ہماری
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- تنبیہ · اسمِ اشارہ
- بِضَٰعَتُنَاbiḍāʿatunāپونچی ہے
- مادہ
- بضع
- اصل لفظ
- بِضاعَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- رُدَّتْruddatلوٹائی گئی ہے
- مادہ
- ردد
- اصل لفظ
- رَدَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِلَيْنَاilaynāہماری طرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَنَمِيرُwanamīruاور ہم غلہ لائیں گے
- مادہ
- مير
- اصل لفظ
- نَمِيرُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- أَهْلَنَاahlanāاپنے گھر والوں کے لئے
- مادہ
- اهل
- اصل لفظ
- أَهْل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَنَحْفَظُwanaḥfaẓuاور ہم حفاظت کریں گے
- مادہ
- حفظ
- اصل لفظ
- حَفِظَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- أَخَانَاakhānāاپنے بھائی کی
- مادہ
- اخو
- اصل لفظ
- أَخ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَنَزْدَادُwanazdāduاور ہم زیادہ لائیں گے
- مادہ
- زيد
- اصل لفظ
- ازْدادُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- كَيْلَkaylaبھر غلہ
- مادہ
- كيل
- اصل لفظ
- كَيْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَعِيرٍbaʿīrinاونٹ
- مادہ
- بعر
- اصل لفظ
- بَعِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ذَٰلِكَdhālikaیہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- كَيْلٌkaylunغلہ ہے
- مادہ
- كيل
- اصل لفظ
- كَيْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَسِيرٌyasīrunآسان
- مادہ
- يسر
- اصل لفظ
- يَسِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
یہ پہلے بیان ہوچکا ہے کہ بھائیوں کی واپسی کے وقت اللہ کے نبی نے ان کا مال و متاع ان کے اسباب کے ساتھ پوشیدہ طور پر واپس کردیا تھا۔ یہاں گھر پہنچ کر جب انہوں نے کجاوے کھولے اور اسباب علیحدہ علیحدہ کیا تو اپنی چیزیں جوں کی توں واپس شدہ پائیں تو اپنے والد سے کہنے لگے لیجئے اب آپ کو اور کیا چاہئے۔ اصل تک تو عزیز مصر نے ہمیں واپس کردی ہے اور بدلے کا غلہ پورا پورا دے دیا ہے۔ اب تو آپ بھائی صاحب کو ضرور ہمارے ساتھ کر دیجئے تو ہم خاندان کے لئے غلہ بھی لائیں گے اور بھائی کی وجہ سے ایک اونٹ کا بوجھ اور بھی مل جائے گا کیونکہ عزیز مصر ہر شخص کو ایک اونٹ کا بوجھ ہی دیتے ہیں۔ اور آپ کو انہیں ہمارے ساتھ کرنے میں تامل کیوں ہے ؟ ہم اس کی دیکھ بھال اور نگہداشت پوری طرح کریں گے۔ یہ ناپ بہت ہی آسان ہے یہ تھا اللہ کا کلام کا تتممہ اور کلام کو اچھا کرنا۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) ان تمام باتوں کے جواب میں فرماتے ہیں کہ جب تک تم حلفیہ اقرار نہ کرو کہ اپنے اس بھائی کو اپنے ہمراہ مجھ تک واپس پہنچاؤ گے میں اسے تمہارے ساتھ بھیجنے کا نہیں۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ اللہ نہ کرے تم سب ہی گھر جاؤ اور چھوٹ نہ سکو۔ چناچہ بیٹوں نے اللہ کو بیچ میں رکھ کر مضبوط عہدو پیمان کیا۔ اب حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے یہ فرما کر کہ ہماری اس گفتگو کا اللہ وکیل ہے۔ اپنے پیارے بچے کو ان کے ساتھ کردیا۔ اس لئے کہ قحط کے مارے غلے کی ضرورت تھی اور بغیر بھیجے چارہ نہ تھا۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir