يوسف ⁦۱۲:۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۳۶ · پارہ ۱۲

وَكَذَٰلِكَ يَجۡتَبِيكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِن تَأۡوِيلِ ٱلۡأَحَادِيثِ وَيُتِمُّ نِعۡمَتَهُۥ عَلَيۡكَ وَعَلَىٰٓ ءَالِ يَعۡقُوبَ كَمَآ أَتَمَّهَا عَلَىٰٓ أَبَوَيۡكَ مِن قَبۡلُ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡحَٰقَۚ إِنَّ رَبَّكَ عَلِيمٌ حَكِيمٞ

Wakathalika yajtabeeka rabbukawayuAAallimuka min ta/weeli al-ahadeethi wayutimmuniAAmatahu AAalayka waAAala ali yaAAqooba kamaatammaha AAala abawayka min qablu ibraheemawa-ishaqa inna rabbaka AAaleemun hakeem

تراجم

اور اسی طرح [1] تجھے تیرا پروردگار برگزیده کرے گا اور تجھے معاملہ فہمی (یا خوابوں کی تعبیر) بھی سکھائے گا اور اپنی نعمت تجھے بھرپور عطا فرمائے گا [2]اور یعقوب کے گھر والوں کو بھی[3]، جیسے کہ اس نے اس سے پہلے تیرے دادا اور پردادا یعنی ابراہیم واسحاق کو بھی بھرپور اپنی نعمت دی، یقیناً تیرا رب بہت بڑے علم واﻻ اور زبردست حکمت واﻻ ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس طرح تجھے تیرے رب نے نہایت عظمت والا خواب دکھانے کے لئے چن لیا، اسی طرح تیرا رب تجھے برگزیدگی بھی عطا کرے گا اور خوابوں کی تعبیر سکھائے گا۔ تَأْوِيلُ الأَحَادِيثِ کے اصل معنی باتوں کی تہہ تک پہنچنا ہے۔ یہاں خواب کی تعبیر مراد ہے۔
  2. اس سے مراد نبوت ہے جو یوسف (عليه السلام) کو عطا کی گئی۔ یا وہ انعامات ہیں جن سے مصر میں یوسف (عليه السلام) نوازے گئے۔
  3. اس سے مراد حضرت یوسف (عليه السلام) کے بھائی، ان کی اولاد وغیرہ ہیں، جو بعد میں انعامات الٰہی کے مستحق بنے۔

اور اسی طرح تمہارا پروردگار تمہیں (نبوت کے لیے) منتخب کرے گا، [1] اور تمہیں تمام باتوں کا صحیح مطلب نکالنا سکھائے گا (جس میں خوابوں کی تعبیر کا علم بھی داخل ہے) اور تم پر اور یعقوب کی اولاد پر اپنی نعمت اسی طرح پوری کرے گا جیسے اس نے اس سے پہلے تمہارے ماں باپ پر اور ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی۔ یقینا تمہارا پروردگار علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس خواب کے ذریعے یہ بشارت دی ہے کہ سب تمہارے فرماں بردار بنیں گے، اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہیں نبوت سے سرفراز کرکے تمہیں بہت سے مزید نعمتوں سے نوازے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَwakadhālikaاور اسی طرح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. يَجْتَبِيكَyajtabīkaچن لے گا تجھ کو
    مادہ
    جبي
    اصل لفظ
    اجْتَبَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. رَبُّكَrabbukaتیرا رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. وَيُعَلِّمُكَwayuʿallimukaاور سکھائے گا تجھ کو
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلَّمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. مِنminکی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. تَأْوِيلِtawīliاور پورا کردے گا
    مادہ
    اول
    اصل لفظ
    تَأْوِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. ٱلْأَحَادِيثِl-aḥādīthiباتوں کا مطلب۔ باتوں کی تہہ تک پہنچنا
    مادہ
    حدث
    اصل لفظ
    حَدِيث
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. وَيُتِمُّwayutimmuاور پورا کر دے گا
    مادہ
    تمم
    اصل لفظ
    أَتَمَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  9. نِعْمَتَهُۥniʿ'matahuاپنی نعمت کو
    مادہ
    نعم
    اصل لفظ
    نِعْمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. عَلَيْكَʿalaykaتجھ پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. وَعَلَىٰٓwaʿalāاور پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  12. ءَالِāliآل
    مادہ
    اول
    اصل لفظ
    آل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. يَعْقُوبَyaʿqūbaیعقوب پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    يَعْقُوب
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  14. كَمَآkamāجیسا کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ مصدری
  15. أَتَمَّهَاatammahāاس نے پورا کیا اس کو
    مادہ
    تمم
    اصل لفظ
    أَتَمَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. عَلَىٰٓʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. أَبَوَيْكَabawaykaتیرے دو باپوں پر
    مادہ
    ابو
    اصل لفظ
    أَبَوان
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  18. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  19. قَبْلُqabluاس (سے) پہلے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  20. إِبْرَٰهِيمَib'rāhīmaابراہیم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِبْراهِيم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  21. وَإِسْحَٰقَwa-is'ḥāqaاور اسحاق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِسْحاق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  22. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  23. رَبَّكَrabbakaتیرا رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  24. عَلِيمٌʿalīmunعلم والا
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  25. حَكِيمٌḥakīmunحکمت والا ہے
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    حَكِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بشارت اور نصیحت حضرت یعقوب (علیہ السلام) اپنے لخت جگر حضرت یوسف (علیہ السلام) کو انہیں ملنے والے مرتبوں کی خبر دیتے ہیں کہ جس طرح خواب میں اس نے تمہیں یہ فضیلت دکھائی اسی طرح وہ تمہیں نبوت کا بلند مرتبہ عطا فرمائے گا۔ اور تمہیں خواب کی تعبیر سکھا دے گا۔ اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دے گا یعنی نبوت۔ جیسے کہ اس سے پہلے وہ ابراہیم خلیل اللہ (علیہ السلام) کو اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو بھی عطا فرما چکا ہے جو تمہارے دادا اور پردادا تھے۔ اللہ تعالیٰ اس سے خوب واقف ہے کہ نبوت کے لائق کون ہے ؟

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir