يوسف ⁦۱۲:۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۳۷ · پارہ ۱۲

وَشَرَوۡهُ بِثَمَنِۭ بَخۡسٖ دَرَٰهِمَ مَعۡدُودَةٖ وَكَانُواْ فِيهِ مِنَ ٱلزَّٰهِدِينَ 

Washarawhu bithamanin bakhsin darahimamaAAdoodatin wakanoo feehi mina azzahideen

تراجم

اور انہوں نے[1] اسے بہت ہی ہلکی قیمت پر گنتی کے چند درہموں پر ہی بیچ ڈاﻻ، وه تو یوسف کے بارے میں بہت ہی بے رغبت تھے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. بھائیوں یا دوسری تفسیر کی رو سے اہل قافلہ نے بیچا۔
  2. کیونکہ گری پڑی چیز انسان کو یوں ہی کسی محنت کے بغیر مل جاتی ہے، اس لئے چاہے وہ کتنی بھی قیمتی ہو، اس کی صحیح قدر وقیمت انسان پر واضح نہیں ہوتی۔

اور (پھر) انہوں نے یوسف کو بہت کم قیمت میں بیچ دیا جو گنتی کے چند درہموں کی شکل میں تھی، اور ان کو یوسف سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : قرآن کریم کے الفاظ سے تو بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ بیچنے والے قافلے ہی کے لوگ تھے، اور حضرت یوسف ؑ کو اپنے پاس رکھنے سے دلچسپی نہیں تھی بلکہ ان کو بیچ کر جو بھی قیمت ہاتھ آجائے وہ اسے غنیمت سمجھتے تھے، کیونکہ مفت حاصل ہو رہی تھی۔ اس لیے جب کوئی خریدار ملا، انہوں نے اسے تھوڑی سی قیمت پر ہی بیچ دیا۔ البتہ بعض روایات میں واقعے کی یہ تفصیل آئی ہے کہ حضرت یوسف ؑ کے بھائی انہیں کنویں میں ڈال تو گئے تھے۔ لیکن بڑا بھائی یہودا روزانہ ان کی خبر گیری کے لیے آتا تھا اور کچھ کھانا بھی انہیں پہنچا دیتا تھا۔ تیسرے دن جب انہیں کنویں میں نہ پایا تو تلاش کرنے سے وہ قافلے والے مل گئے۔ اس موقع پر دوسرے بھائی بھی آگئے اور انہوں نے قافلے والوں سے کہا کہ یہ ہمارا غلام ہے جو بھاگ گیا تھا۔ اور اگر تم چاہو تو ہم اسے تمہارے ہاتھ فروخت کرسکتے ہیں۔ چونکہ ان بھائیوں کا اصل مقصد تو یہ تھا کہ وہ ان کے والد کی سرزمین سے دور چلے جائیں۔ قیمت لینا اصل مقصد نہیں تھا۔ اس لیے انہوں نے حضرت یوسف ؑ کو قافلے والوں کے ہاتھ معمولی قیمت پر بیچ دیا۔ بائبل میں بھی یہ مذکور ہے کہ بیچنے والے ان کے بھائی ہی تھے اور انہوں نے قافلے کے ہاتھ حضرت یوسف ؑ کو فروخت کیا تھا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَشَرَوْهُwasharawhuاور انہوں نے بیچ ڈالا اس کو
    مادہ
    شري
    اصل لفظ
    شَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. بِثَمَنٍۭbithamaninقیمت پر
    مادہ
    ثمن
    اصل لفظ
    ثَمَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  3. بَخْسٍbakhsinکم
    مادہ
    بخس
    اصل لفظ
    بَخْس
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. دَرَٰهِمَdarāhimaدرہموں میں
    مادہ
    درهم
    اصل لفظ
    دَراهِم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. مَعْدُودَةٍmaʿdūdatinگنے چنے
    مادہ
    عدد
    اصل لفظ
    مَعْدُودَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَكَانُوا۟wakānūاور وہ تھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. فِيهِfīhiاس کے بارے میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. ٱلزَّٰهِدِينَl-zāhidīnaبےرغبت لوگوں میں سے
    مادہ
    زهد
    اصل لفظ
    زاهِد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

انہوں نے (١) اسے بہت ہی ہلکی قیمت پر گنتی کے چند درہموں پر بیچ ڈالا، وہ تو یوسف کے بارے میں بہت ہی بےرغبت تھے (٢) ٢٠۔١ بھائیوں یا دوسری تفسیر کی رو سے اہل قافلہ نے بیچا۔ ٢٠۔٢ کیونکہ گری پڑی چیز انسان کو یوں ہی کسی محنت کے بغیر مل جاتی ہے، اس لئے چاہے وہ کتنی بھی قیمتی ہو، اس کی صحیح قدر وقیمت انسان پر واضح نہیں ہوتی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan