يوسف ⁦۱۲:۱۰۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۴۸ · پارہ ۱۳

وَمَا تَسۡـَٔلُهُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ لِّلۡعَٰلَمِينَ 

Wama tas-aluhum AAalayhi min ajrinin huwa illa thikrun lilAAalameen

تراجم

آپ ان سے اس پر کوئی اجرت طلب نہیں کر رہے ہیں[1] ۔ یہ تو تمام دنیا کے لئے نری نصیحت ہی نصیحت ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. کہ جس سے ان کو یہ شبہ ہو کہ یہ دعوائے نبوت تو صرف پیسے جمع کرنے کا بہانہ ہے۔
  2. تاکہ لوگ اس سے ہدایت حاصل کریں اور اپنی دنیا و آخرت سنوار لیں۔ اب دنیا کے لوگ اگر اس سے آنکھیں پھیر رکھیں اور اس سے ہدایت حاصل نہ کریں تو لوگوں کا قصور اور ان کی بد قسمتی ہے، قرآن تو فی الواقع اہل دنیا کی ہدایت اور نصیحت ہی کے لئے آیا ہے۔؎ گر نه بیند بروز شپره چشم چشمه آفتاب را چه گناه

حالانکہ تم ان سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتے۔ یہ تو دنیا جہان کے سب لوگوں کے لیے بس ایک نصیحت کا پیغام ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. تَسْـَٔلُهُمْtasaluhumتم سوال کرتے ان سے
    مادہ
    سال
    اصل لفظ
    سَأَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. عَلَيْهِʿalayhiاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. مِنْminکسی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. أَجْرٍajrinاجر کا
    مادہ
    اجر
    اصل لفظ
    أَجْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. إِنْinنہیں ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  7. هُوَhuwaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  8. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  9. ذِكْرٌdhik'runایک ذکر
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذِكْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. لِّلْعَٰلَمِينَlil'ʿālamīnaسارے جہان والوں کے لئے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عالَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

آپ ان سے اس پر کوئی اجرت طلب نہیں کر رہے ہیں (١) یہ تو تمام دنیا کے لئے نری نصیحت ہی نصیحت ہے (٢) ١٠٤۔١ کہ جس سے ان کو یہ شبہ ہو کہ یہ دعوائے نبوت تو صرف پیسے جمع کرنے کا بہانہ ہے۔ ١٠٤۔٢ تاکہ لوگ اس سے ہدایت حاصل کریں اور اپنی دنیا و آخرت سنوار لیں۔ اب دنیا کے لوگ اگر اس سے آنکھیں پھیر رکھیں اور اس سے ہدایت حاصل نہ کریں تو لوگوں کا قصور اور ان کی بد قسمتی ہے، قرآن تو فی الواقع اہل دنیا کی ہدایت اور نصیحت ہی کے لئے آیا ہے۔ گر نہ بیند بروز شپرہ چشم چشمہ آفتاب را چہ گناہ

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan