الإخلاص ۱۱۲:۳
لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُولَدۡ
Lam yalid walam yoolad
تراجم
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.[1]
- یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
نہ اس کی کوئی اولاد ہے، اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ [1]
- : یہ ان لوگوں کی تردید ہے جو فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں کہتے تھے، یا حضرت عیسیٰ یا حضرت عزیر (علیہما السلام) کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا قرار دیتے تھے۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا (١) ۳۔۱یعنی نہ کوئی چیز اس سے نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan