الإخلاص ۱۱۲:۲
ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ
Allahu assamad
تراجم
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.[1]
- یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
اللہ ہی ایسا ہے کہ سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔ [1]
- : یہ قرآن کریم کے لفظ ”اَلصَّمَدُ“ کا ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس لفظ کا مفہوم بھی اردو کے کسی ایک لفظ سے ادا نہیں ہوسکتا۔ عربی میں ”صمد“ اس کو کہتے ہیں جس سے سب لوگ اپنی مشکلات میں مدد لینے کے لیے رجوع کرتے ہوں، اور سب اس کے محتاج ہوں، اور وہ خود کسی کا محتاج نہ ہو۔ عام طور سے اختصار کے پیش نظر اس لفظ کا ترجمہ ”بےنیاز“ کیا جاتا ہے۔ لیکن وہ اس کے صرف ایک پہلو کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ کسی کا محتاج نہیں ہے۔ لیکن یہ پہلو اس میں نہیں آتا کہ سب اس کے محتاج ہیں۔ اس لیے یہاں ایک لفظ سے ترجمہ کرنے کے بجائے اس کا پورا مفہوم بیان کیا گیا ہے۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
اللہ تعالٰی بےنیاز ہے (١) ٢۔١ یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan