هود ⁦۱۱:۶۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۹ · پارہ ۱۲

وَأَخَذَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ ٱلصَّيۡحَةُ فَأَصۡبَحُواْ فِي دِيَٰرِهِمۡ جَٰثِمِينَ

Waakhatha allatheena thalamooassayhatu faasbahoo fee diyarihimjathimeen

تراجم

اور ﻇالموں کو بڑے زور کی چنگھاڑ نے آدبوچا[1] ، پھر تو وه اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے ره گئے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ عذاب صَيْحَةٌ (چیخ زور کی کڑک) کی صورت میں آیا، بعض کے نزدیک یہ حضرت جبرائیل (عليه السلام) کی چیخ تھی اور بعض کے نزدیک آسمان سے آئی تھی۔ جس سے ان کے دل پارہ پارہ ہوگئے اور ان کی موت واقعہ ہو گئی، اس کے بعد یا اس کے ساتھ ہی بھونچال (رَجْفَةٌ) بھی آیا، جس نے سب کچھ تہ بالا کر دیا۔ جیسا کہ سورہ اعراف ۷۸ میں «فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ» کے الفاظ ہیں۔
  2. جس طرح پرندہ مرنے کے بعد زمین پر مٹی کے ساتھ پڑا ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ موت سے ہم کنار ہو کر منہ کے بل زمین پر پڑے رہے۔

اور جن لوگوں نے ظلم کا راستہ اپنایا تھا، ان کو ایک چنگھاڑ نے آپکڑا، [1] جس کے نتیجے میں وہ اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے پڑے رہ گئے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس عذاب کا تفصیلی واقعہ سورة اعراف آیت نمبر 73 کے تحت حاشیہ 39 میں گزر چکا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَخَذَwa-akhadhaاور پکڑ لیا
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. ظَلَمُوا۟ẓalamūجنہوں نے ظلم کیا تھا
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظَلَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. ٱلصَّيْحَةُl-ṣayḥatuایک چنگھاڑ نے۔ دھماکے نے۔ صبیح نے
    مادہ
    صيح
    اصل لفظ
    صَيْحَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. فَأَصْبَحُوا۟fa-aṣbaḥūتو ہوگئے وہ
    مادہ
    صبح
    اصل لفظ
    أَصْبَحَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. دِيَٰرِهِمْdiyārihimاپنے گھروں (میں)
    مادہ
    دور
    اصل لفظ
    دار
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. جَٰثِمِينَjāthimīnaاوندھے منہ گرنے والے
    مادہ
    جثم
    اصل لفظ
    جاثِم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور ظالموں کو بڑے زور کی چنگھاڑ نے آدبوچا (١) پھر وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے (٢) ٦٧۔١ یہ عذاب صَیْحَۃً (چیخ زور کی کڑک) کی صورت میں آیا، بعض کے نزدیک یہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کی چیخ تھی اور بعض کے نزدیک آسمان سے آئی تھی۔ جس سے ان کے دل پارہ پارہ ہوگئے اور ان کی موت واقعہ ہو گئی، اس کے بعد یا اس کے ساتھ ہی بھونچال رجفہ بھی آیا، جس نے سب کچھ تہ بالا کر دیا۔ جیسا کہ سورہ اعراف ۷۸ (فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دَارِهِمْ جٰثِمِيْنَ) میں فاخذتھم الرجفہ کے الفاظ ہیں ٦٧۔٢ جس طرح پرندہ مرنے کے بعد زمین پر مٹی کے ساتھ پڑا ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ موت سے ہم کنار ہو کر منہ کے بل زمین پر پڑے رہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan