هود ⁦۱۱:۶۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۹ · پارہ ۱۲

فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُواْ فِي دَارِكُمۡ ثَلَٰثَةَ أَيَّامٖۖ ذَٰلِكَ وَعۡدٌ غَيۡرُ مَكۡذُوبٖ

FaAAaqarooha faqalatamattaAAoo fee darikum thalathata ayyamin thalikawaAAdun ghayru makthoob

تراجم

پھر بھی ان لوگوں نے اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ ڈالے، اس پر صالح نے کہا کہ اچھا تم اپنے گھروں میں تین تین دن تک تو ره سہ لو، یہ وعده جھوٹا نہیں ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. لیکن ان ظالموں نے اس زبردست معجزے کے باوجود نہ صرف ایمان لانے سے گریز کیا بلکہ حکم الٰہی سے صریح سرتابی کرتے ہوئے اسے مار ڈالا، جس کے بعد انہیں تین دن کی مہلت دے دی گئی کہ تین دن کے بعد تمہیں عذاب کے ذریعے سے ہلاک کر دیا جائے گا۔

پھر ہوا یہ کہ انہوں نے اس کو مار ڈالا، چنانچہ صالح نے کہا کہ : تم اپنے گھروں میں تین دن اور مزے کرلو، [1] (اس کے بعد عذاب آئے گا اور) یہ ایسا وعدہ ہے جسے کوئی جھوٹا نہیں کرسکتا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : عذاب سے پہلے ان کو تین دن کی مہلت دی گئی تھی

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَعَقَرُوهَاfaʿaqarūhāتو انہوں نے کونچیں کاٹ ڈالیں اس کی
    مادہ
    عقر
    اصل لفظ
    عَقَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. فَقَالَfaqālaتو اس نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  3. تَمَتَّعُوا۟tamattaʿūفائدہ اٹھاؤ
    مادہ
    متع
    اصل لفظ
    تَمَتَّعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. دَارِكُمْdārikumاپنے گھروں
    مادہ
    دور
    اصل لفظ
    دار
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. ثَلَٰثَةَthalāthataتین
    مادہ
    ثلث
    اصل لفظ
    ثَلاثَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. أَيَّامٍayyāminدن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  9. وَعْدٌwaʿdunایک وعدہ ہے
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    وَعْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. غَيْرُghayruنہیں
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. مَكْذُوبٍmakdhūbinجھوٹ ہوسکتا۔ نہیں جھوٹ ہونے والا
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    مَكْذُوب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پھر بھی لوگوں نے اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ ڈالے، اس پر صالح نے کہا کہ اچھا تم اپنے گھروں میں تین تین دن تو رہ لو، یہ وعدہ جھوٹا نہیں (١) ٦٥۔١ لیکن ان ظالموں نے اس زبردست معجزے کے باوجود نہ صرف ایمان لانے سے گریز کیا بلکہ حکم الٰہی سے صریح سرتابی کرتے ہوئے اسے مار ڈالا، جس کے بعد انہیں تین دن کی مہلت دے دی گئی کہ تین دن کے بعد تمہیں عذاب کے ذریعے سے ہلاک کر دیا جائے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan