هود ⁦۱۱:۱۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۳ · پارہ ۱۲

مَن كَانَ يُرِيدُ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيۡهِمۡ أَعۡمَٰلَهُمۡ فِيهَا وَهُمۡ فِيهَا لَا يُبۡخَسُونَ

Man kana yureedu alhayataaddunya wazeenataha nuwaffi ilayhim aAAmalahumfeeha wahum feeha la yubkhasoon

تراجم

جو شخص دنیا کی زندگی اور اس کی زینت پر فریفتہ ہوا چاہتا ہو ہم ایسوں کو ان کے کل اعمال (کا بدلہ) یہی بھرپور پہنچا دیتے ہیں اور یہاں انہیں کوئی کمی نہیں کی جاتی.

Urdu - Muhammad Junagarhi

جو لوگ (صرف) دنیوی زندگی اور اس کی سج دھج چاہتے ہیں، ہم ان کے اعمال کا پورا پورا صلہ اسی دنیا میں بھگتا دیں گے، اور یہاں ان کے حق میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : کافر لوگ جو آخرت پر تو ایمان نہیں رکھتے، اور جو کچھ کرتے ہیں، دنیا ہی کی خاطر کرتے ہیں، ان کی نیکیوں، مثلا صدقہ خیرات وغیرہ کا صلہ دنیا ہی میں دے دیا جاتا ہے، آخرت میں ان کا کوئی ثواب نہیں ملتا، کیونکہ ایمان کے بغیر آخرت میں کوئی نیکی معتبر نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کوئی مسلمان کوئی نیک کام صرف دنیوی شہرت یا دولت وغیرہ حاصل کرنے کے لیے کرے تو اسے دنیا میں تو وہ شہرت یا دولت مل سکتی ہے۔ لیکن اس نیکی کا ثواب آخرت میں نہیں ملتا۔ بلکہ واجب عبادتوں میں اخلاص کے فقدان کی وجہ سے الٹا گناہ ہوتا ہے۔ آخرت میں وہی نیکی معتبر ہے جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی نیت سے کی گئی ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مَنmanجو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  2. كَانَkānaہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. يُرِيدُyurīduارادہ رکھتا ہے
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. ٱلْحَيَوٰةَl-ḥayataزندگی کا
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    حَياة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کی
    مادہ
    دنو
    اصل لفظ
    دُنْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. وَزِينَتَهَاwazīnatahāاور اس کی زینت کا
    مادہ
    زين
    اصل لفظ
    زِينَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  7. نُوَفِّnuwaffiہم پورا کرکے دیں گے
    مادہ
    وفي
    اصل لفظ
    وَفَّى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. إِلَيْهِمْilayhimان کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. أَعْمَٰلَهُمْaʿmālahumان کے اعمال کو
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمَل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. وَهُمْwahumاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
  12. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  14. يُبْخَسُونَyub'khasūnaکمی نہ کیے جائیں گے
    مادہ
    بخس
    اصل لفظ
    يَبْخَسْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

ریا ہر نیکی کے لیے زہر ہے ابن عباس فرماتے ہیں ریاکاروں کی نیکیوں کا بدلہ سب کچھ اسی دنیا میں مل جاتا ہے۔ ذرا سی بھی کمی نہیں ہوتی۔ پس جو شخص دنیا میں دکھاوے کے لے نماز پڑھے، روزے رکھے یا تہجد گزاری کرے، اس کا اجر اسے دنیا میں ہی مل جاتا ہے۔ آخرت میں وہ خالی ہاتھ اور محض بےعمل اٹھتا ہے۔ حضرت انس (رض) وغیرہ کا بیان ہے یہ آیت یہود و نصاری کے حق میں اتری اور اور مجاہد کہتے ہیں ریاکاروں کے بارے میں اتری ہے۔ الغرض کس کا جو قصد ہو اسی کے مطابق اس سے معاملہ ہوتا ہے دنیا طلبی کے لیے جو اعمال ہوں وہ آخرت میں کار آمد نہیں ہوسکتے۔ مومن کی نیت اور مقصد چونکہ آخرت طلبی ہی ہوتا ہے اللہ اسے آخرت میں اس کے اعمال کا بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے اور دنیا میں بھی اس کی نیکیاں کام آتی ہیں ایک مرفوع حدیث میں بھی یہی مضمون آیا ہے۔ قرآن کریم کی ( مَنْ كَانَ يُرِيْدُ الْعَاجِلَةَ عَجَّــلْنَا لَهٗ فِيْهَا مَا نَشَاۗءُ لِمَنْ نُّرِيْدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهٗ جَهَنَّمَ ۚ يَصْلٰىهَا مَذْمُوْمًا مَّدْحُوْرًا 18؀) 17 ۔ الإسراء :18) میں بھی اسی کا تفصیلی بیان ہے کہ دنیا طلب لوگوں میں سے جسے ہم جس قدر چاہیں دے دیتے ہیں۔ پھر اس کا ٹھکانا جہنم ہوتا ہے جہاں وہ ذلیل و خوار ہو کر داخل ہوتا ہے۔ ہاں جس کی طلب آخرت ہو اور بالکل اسی کے مطابق اس کا عمل بھی ہو اور وہ ایمان دار بھی تو ایسے لوگوں کی کوشش کی قدر دانی کی جاتی ہے۔ انہیں ہر ایک کو ہم تیرے رب کی عطا سے بڑھاتے رہتے ہیں تیرے پروردگار کا انعام کسی سے رکا ہوا نہیں۔ تو خود دیکھ لے کہ کس طرح ہم نے ایک کو ایک پر فضیلت بخشی ہے۔ آخرت کیا باعتبار درجوں کے اور کیا باعتبار فضیلت کے بہت ہی بڑی اور زبردست چیز ہے اور آیت میں ارشاد ہے ( مَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَةِ نَزِدْ لَهٗ فِيْ حَرْثِهٖ ۚ وَمَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا وَمَا لَهٗ فِي الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِيْبٍ 20؀) 42 ۔ الشوری :20) جس کا ارادہ آخرت کی کھیتی کا ہو ہم خود اس میں اس کے لیے برکت عطا فرماتے ہیں اور جس کا ارادہ دنیا کی کھیتی کا ہو ہم گو اسے اس میں سے کچھ دے دیں لیکن آخرت میں وہ بےنصیب رہ جاتا ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir