هود ۱۱:۱۰۹
فَلَا تَكُ فِي مِرۡيَةٖ مِّمَّا يَعۡبُدُ هَٰٓؤُلَآءِۚ مَا يَعۡبُدُونَ إِلَّا كَمَا يَعۡبُدُ ءَابَآؤُهُم مِّن قَبۡلُۚ وَإِنَّا لَمُوَفُّوهُمۡ نَصِيبَهُمۡ غَيۡرَ مَنقُوصٖ
Fala taku fee miryatin mimmayaAAbudu haola-i ma yaAAbudoona illakama yaAAbudu abaohum min qablu wa-innalamuwaffoohum naseebahum ghayra manqoos
تراجم
اس لئے آپ ان چیزوں سے شک وشبہ میں نہ رہیں جنہیں یہ لوگ پوج رہے ہیں، ان کی پوجا تو اس طرح ہے جس طرح ان کے باپ دادوں کی اس سے پہلے تھی۔ ہم ان سب کو ان کا پورا پورا حصہ بغیر کسی کمی کے دینے والے ہی ہیں.[1]
- اس سے مراد وہ عذاب ہے جس کے وہ مستحق ہوں گے، اس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
لہذا (اے پیغمبر) یہ (مشرکین) جن (بتوں) کی عبادت کرتے ہیں، ان کے بارے میں ذرا بھی شک میں نہ رہنا۔ یہ تو اسی طرح عبادت کر رہے ہیں جیسے ان کے باپ دادے پہلے ہی عبادت کیا کرتے تھے، اور یقین رکھو کہ ہم ان سب کو ان کا حصہ پورا پورا چکا دیں گے، جس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
لفظ بہ لفظ
- فَلَاfalāپس نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ نہی
- تَكُtakuتم ہو
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- مِرْيَةٍmir'yatinشک میں
- مادہ
- مري
- اصل لفظ
- مِرْيَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّمَّاmimmāاس سے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- يَعْبُدُyaʿbuduعبادت کرتے ہیں
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- هَٰٓؤُلَآءِhāulāiیہ لوگ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- تنبیہ · اسمِ اشارہ
- مَاmāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يَعْبُدُونَyaʿbudūnaوہ عبادت کرتے
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِلَّاillāمگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حصر
- كَمَاkamāجیسا کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ مصدری
- يَعْبُدُyaʿbuduعبادت کرتے ہیں
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ءَابَآؤُهُمābāuhumان کے باپ دادا
- مادہ
- ابو
- اصل لفظ
- آباء
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قَبْلُqabluاس سے پہلے
- مادہ
- قبل
- اصل لفظ
- قَبْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَإِنَّاwa-innāاور بیشک ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَمُوَفُّوهُمْlamuwaffūhumالبتہ پورا پورا دینے والے ہیں ان کو
- مادہ
- وفي
- اصل لفظ
- مُوَفُّو
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم · ضمیرِ شخصی
- نَصِيبَهُمْnaṣībahumان کا حصہ
- مادہ
- نصب
- اصل لفظ
- نَصِيب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- غَيْرَghayraبغیر
- مادہ
- غير
- اصل لفظ
- غَيْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَنقُوصٍmanqūṣinکمی کیے
- مادہ
- نقص
- اصل لفظ
- مَنقُوص
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
مشرکوں کا حشر مشرکوں کے شرک کے باطل ہونے میں ہرگز شبہ تک نہ کرنا۔ ان کے پاس سوائے باپ دادا کی بھونڈی تقلید کے اور دلیل ہی کیا ہے ؟ ان کی نیکیاں انہیں دنیا میں ہی مل جائیں گی آخرت میں عذاب ہی عذاب ہوگا۔ جو خیر و شکر کے وعدے ہیں سب پورے ہونے والے ہیں۔ ان کا عاب کا مقررہ حصہ انہیں ضرور پہنچے گا۔ موسیٰ (علیہ السلام) کو ہم نے کتاب دی لیکن لوگوں نے تفرقہ ڈالا۔ کسی نے اقرار کیا تو کسی نے انکار کردیا۔ پس انہی نبیوں جیسا حال آپ کا بھی ہے کوئی مانے گا کوئی ٹالے گا۔ چونکہ ہم وقت مقرر کرچکے ہیں چونکہ ہم بغیر حجت پوری کئے عذاب نہیں کیا کرتے اس لیے یہ تاخیر ہے ورنہ ابھی انہیں ان کے گناہوں کا مزہ یاد آجاتا ہے۔ کافروں کو اللہ اور اس کے رسول کی باتیں غلط ہی معلوم ہوتی ہیں۔ ان کا شک و شبہ زائل نہیں ہوتا۔ سب کو اللہ جمع کرے گا اور ان کے کئے ہوئے اعمال کا بدلہ دے گا۔ اس قرآۃ کا بھی معنی اس ہمارے ذکر کردہ معنی کی طرف ہی لوٹنا ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir