Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الهمزة ⁦۱۰۴:۹⁩

آیات

  1. فِي عَمَدٖ مُّمَدَّدَةِۭ

    آیت ⁦۱۰۴:۹⁩ کھولیں

    بڑے بڑے ستونوں میں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

(اِس حالت میں کہ وہ) اُونچے اُونچے ستونوں میں (گھِرے ہوئے ہوں گے)۔ [9]

سورة الھمزۃ حاشیہ نمبر : 9

فِيْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ کے کئی معنی ہوسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ جہنم کے دروازوں کو بند کر کے ان پر اونچے اونچے ستون گاڑ دیے جائیں گے۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ یہ مجرم اونچے اونچے ستونوں سے بندھے ہوئے ہوں گے۔ تیسرا مطلب ابن عباس نے یہ بیان کیا ہے کہ اس آگ کے شعلے لمبے ستونوں کی شکل میں اٹھ رہے ہوں گے۔